لاہور (نیوز رپورٹر) 19اگست 2019 کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ولادت باسعادت کی پُرنور محفل کے بعد نگرانِ اعلیٰ ویب سائٹ پروموشن ونگ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری کی نگرانی میں شعبہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے تمام ممبران کی حوصلہ افزائی کی اور مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں ہفتہ وار اجلاس کا سلسلہ شروع کرنا ہو گا تاکہ مختلف امور اور شعبہ کو درپیش مسائل پر نہ صرف تفصیلاً گفتگو کی جاسکے بلکہ ان مسائل کو بھی بہتر طریقے سے حل بھی کیا جا سکے۔
شعبہ ویب سائٹ پروموشن ونگ کا ایک اور اجلاس 24 اگست 2019 کو محمد عبداللہ اقبال سروری قادری کی صدارت میں خانقاہ سروری قادری میں منعقد کیا گیا جس میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر بھی موجود تھی۔ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے اچھی کارکردگی دکھانے والے اور خلوصِ دل سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے طالبانِ مولیٰ کی بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے نہ صرف خصوصی ملاقات کروائی جائے گی بلکہ بذریعہ موبائل فون بات بھی کروائی جائے گی تاکہ طالب اپنے مرشد کی صحبت سے اور گفتگوسے فیض یاب ہو سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے تمام ممبران کو لگن اور محنت سے کام کرنے کی تاکید کی۔
یکم ستمبر 2019 کو مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں ویب سائٹ پروموشن ونگ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلا س میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق مستقبل کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور حاضرین ِ اجلاس کو نئی منصوبہ بندی اور اسکے فوائد سے آگاہ بھی کیا گیا۔
شعبہ ویب سائٹ پروموشن ونگ کا ہفتہ وار اجلاس کا سلسلہ جاری
Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]