News Tehreek Dawat e Faqr | تحریک دعوتِ فقر-نیوز

Spread the love

news

تحریکی خبریں ۔مئی 2019ء

تحریک دعوتِ فقر شعبہ دعوت و تبلیغ کی خبریں(news)

٭ شعبہ دعوت و تبلیغ کے نگران محمد فاروق ضیا سروری قادری صاحب ،محمد ذوالفقار اور محمد عظیم کے ہمراہ دعوت و تبلیغ کے لیے 17 اپریل 2019 بروز بدھ ہارون آباد ضلع بہاولنگر روانہ ہوئے۔ 
٭ 18 اپریل بروز جمعرات مولانا محمد اسلم سروری قادری اور ان کے ہمراہ محمد ارشد رمضان سروری قادری نے کرامت کالونی وحدت روڈ لاہور میں دعوت و تبلیغ کا کام کیا اور دکانوں پر جا کر لوگوں کو اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دی۔
٭ 19 اپریل بروز جمعتہ المبارک محمد فاروق ضیا سروری قادری نے ہارون آباد میں پیر بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں اسم ِاللہ ذات اور مشق ِ مرقومِ وجودیہ کے طریقہ کار کے متعلق سمجھایا اور اس کے ساتھ ساتھ مرشد کامل اکمل کی اہمیت پر بھی بیان کیا۔ 
٭ اسی روز بعد نمازِ عصر چک 61/4R میں لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں اسم اللہ ذات کی دعوت دی۔۔۔۔مزید پڑھیں

تحریکی خبریں ۔اپریل2019ء

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور تحریک دعوتِ فقر کے بانی و سر پر ست ِ اعلیٰ ہیں ۔ آپ مدظلہ االاقدس اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کے فیوض و برکات کو عام کرنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ملک بھر میں آپ مدظلہ الاقدس کے سینکڑوں مریدین اور عقیدتمند اپنے اپنے علاقہ میں تعلیماتِ فقر کو عام کرنے کے اس مشن میں بھرپور حصہ لیتے ہیں جن کی کچھ سرگرمیاں آپ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں ۔۔۔مزید پڑھیں

تحریکی خبریں ۔مارچ 2019ء

سلطان العاشقین  کا تبلیغی  دورہ ہارون آباد 

16 فروری بروز ہفتہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی سرپرستی میں تبلیغی قافلہ ہارون آباد کے تبلیغی دورہ کے لیے صبح 07:45 پر سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے روانہ ہوا۔ سفر انتہائی خوشگوار تھا۔ قافلہ تقریباً پانچ گھنٹوں کے سفر کے بعد دوپہر 01:45 پر ہارون آباد پہنچا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد کے متعلق اشتہارات لگائے گئے تھے۔ ۔ ۔ ۔۔مزید پڑھیں

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

12 فروری بروز منگل محمد غلام شبیر کے گھر ذکر کی محفل منعقد کی گئی۔ جس کے بعد محمد فیاض نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا کا درس دیا اور حاضرینِ محفل کو اکیس مارچ کو منعقد ہونے والی محفلِ میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ میں پُرجوش شرکت کی دعوت دی۔ ۔ ۔ ۔۔مزید پڑھیں

21 مارچ۔ میلادِ مصطفی بسلسلہ  یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ 

تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) پاکستان ہر سال بڑے ذوق و شوق سے21مارچ کو ایک عظیم الشان محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ محفلِ میلاد یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کے سلسلہ میں سجائی جاتی ہے۔ اس دن کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ لگانے کے لیے ضروری ہے کہ پسِ منظر پر مختصراً روشنی ڈالی جائے ۔ ۔ ۔۔مزید پڑھیں

تحریکی خبریں ۔فروری 2019ء

سلطان العاشقین  کا تبلیغی دورہ ضلع

 ننکانہ صاحب و تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد

سلطان العاشقین  کا تبلیغی دورہ پتوکی ضلع قصور اور رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ

عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ   منعقدہ :10 فروری 2019ء بروز اتوار

اسمِ اللہ ذات کے ذکر وتصور اور سلطان الازکار ھُو کا فیض جو پہلے صرف خواص تک محدود تھا‘سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اس فیض کو ہر کسی کے لیے عام فرما دیا ہے ۔ آپ مدظلہ الاقدس اس فیض کو عام کرنے کے لیے ملک کے طو ل و عرض میں سفر کر رہے ہیں اور لوگوں کو معرفتِ الٰہی کے نور سے منور فرما رہے ہیں۔ مریدین و محبین سلطان العاشقین ہر سال آپ مدظلہ الاقدس کی بارگاہِ اقدس میں اپنے علاقے میں آنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ۔ ۔۔مزید پڑھیں

مجددِ دین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس‘ حاملِ امانتِ الٰہیہ، وارثِ فقر اسم اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کے لیے 27 جنوری 2019 بروز اتوار ایک روزہ تبلیغی دورہ پر پتوکی ضلع قصور اور رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ تشریف لے گئے۔سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی روانگی سے چند روز قبل ہی شعبہ دعوت و تبلیغ کی مقرر کردہ جماعتیں پتوکی اور رینالہ خورد روانہ ہو چکی تھیں۔ حضور مرشد کریم کی آمد سے قبل تمام مریدین و عقیدتمندوں کو سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی آمد کی اطلاع کر دی گئی تھی کہ مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اسمِ اللہ ذات کے فیض کو ۔ ۔۔مزید پڑھیں

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب 10 فروری 2019ء بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت منعقد کی گئی۔ اس تقریبِ سعید میں پاکستان کے مختلف شہروں سے مریدین اور عقیدتمندوں نے شرکت کی. سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں آمد پر پُرجوش استقبال کیا گیا۔ مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہونے کے بعد ۔ ۔۔مزید پڑھیں

سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور  بک فیئر ایکسپو سنیٹر 2019

سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور نے یکم تا پانچ فروری 2019ء ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والے بک فیئر میں شرکت کی۔ اس بک فیئر (کتاب میلہ) کا انعقاد لاہور انٹرنیشنل بک فیئر نے کیا۔
اس بک فیئر (کتاب میلہ) میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے نہایت جوش و خروش سے شرکت کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کو بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔ مختلف سائز میں فلیکسز بنوا کر سٹال پر آویزاں کی گئیں اور کتب کے تعارف کے لیے مختلف سٹینڈیز بنوائی گئیں جن کو ہال کے اندر مختلف مقامات پر ڈسپلے کیا گیا۔

سٹال پر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کی کتب جن کا فارسی سے اردو اور فارسی سے انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تحریر کردہ کتب اور ان کے انگریزی زبان میں تراجم کو نمایاں طور پر ڈسپلے کیا گیا ۔ ۔۔مزید پڑھیں

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) روئے زمین پر واحد اللہ کی جماعت ہے جو معرفتِ الٰہی اور حضورِ حق جیسے اعلیٰ ترین باطنی مراتب کی دعوت و تبلیغ کی علمبردار ہے اور گمراہی کے اس دور میں بھی مخلوقِ خدا کا تعلق خدا سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کا مرکزی دفتر، جو کہ سلطان الفقر ہاؤس 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں واقع ہے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے پیغام کو عام کرنے کے لیے دورِ جدید کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ہر کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

بانی و سر پرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے معرفتِ الٰہی کے اس پیغام کو عام کرنے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفاتر بھی قائم فرمائے ہیں جو کہ اپنے اپنے علاقہ میں بھرپور تگ و دو کر رہے ہیں اور ہر خاص و عام کو  ۔ ۔۔مزید پڑھیں

تحریکی خبریں ۔جنوری 2019ء

سلطان العاشقین  کاتبلیغی دورہ شاہ پور صدر ضلع سرگودھا  25 دسمبر 2018ء 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 25 دسمبر 2018 بروز منگل اسم اللہ ذات کے فیض کو عام فرمانے کے لیے شاہ پور صدر ضلع سرگودھا کا تبلیغی دورہ کیا۔ اس تبلیغی دورہ میں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ اور اسکے علاوہ بہت سے مریدین آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ قافلہ صبح 7:45 لاہور سے روانہ ہوا اور تقریبا 11:45 شاہ پور صدر میں ملک محمد امیر اعوان سروری قادری کی رہائش گاہ پہنچا۔ ۔۔مزید پڑھیں

سلطان العاشقین  کاتبلیغی دورہ   بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد  مورخہ 5-6 جنوری 2019 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ‘ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کے روحانی وارث اور سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور مرشدِ کامل اکمل جامع نور الہدیٰ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس عرصہ دراز سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حقیقی ورثہ یعنی فقر کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے اور اللہ تعالیٰ کی معرفت اور پہچان کے لئے ذکر و تصور اسم اللہ ذات کے فیض کو ہر خاص و عام میں تقسیم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔۔۔مزید پڑھیں

انتخابات تحریک دعوتِ فقر 

دستور (آئین) کے مطابق تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 دسمبر 2018 میں سرپرستِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔

منتخب عہدیدار برائے سال 2019

 سال 2019 کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے مندرجہ ذیل عہدیداران منتخب ہوئے ہیں:.۔۔مزید پڑھیں

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

بانی و سر پرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے عظیم مشن، جو کہ اسلام کی حقیقی روح یعنی تعلیماتِ فقر کو عام کرنا ہے، کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر علاقہ میں تحریک دعوتِ فقر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔۔۔مزید پڑھیں

تحریکی خبریں ۔دسمبر 2018ء

محفل میلادِ مصطفیؐ اور سلطان العاشقین کا اعلانِ خلافت

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام باعثِ تخلیقِ کائنات اور فخرِ موجودات ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ولادت کے مبارک اور بابرکت موقع پر اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کو سجایا اور خوشیاں منائیں۔ 
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ولادت باسعادت کی خوشیاں نہ صرف صحابہ کرامؓ نے منائیں بلکہ ان کے بعد آنے والے تابعین اور تبع تابعین کا بھی یہی طریقہ رہا۔ ان کے بعد حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ورثہ فقر کے وارثین فقرا کاملین اور اولیا کرام بھی اللہ پاک اور صحابہ کرامؓ کی سنت کو زندہ کرتے رہے۔۔مزید پڑھیں

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 9 دسمبر 2018 بروز اتوار ذکر اور تصوراسم اللہ ذات کا فیض عام کرنے کے لیے کالا گجراں ضلع جہلم اور بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کے ایک روزہ تبلیغی دورہ پر تشریف لے گئے۔ تبلیغی دورہ سے ایک ہفتہ قبل تحریک دعوتِ فقر کے مبلغین ظفر اقبال سروری قادری کے پاس جہلم تشریف لے گئے تھے جہاں انہوں نے گلی گلی کوچہ کوچہ میں جا کر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد کے متعلق عوام الناس کومطلع کیا اور انہیں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی  ۔۔مزید پڑھیں

’’جب تک انسان ذکر وتصور اسم اللہ ذات میں کامل نہ ہو جائے تب تک خواہشاتِ نفسانی اور ہوا و ہوس سے خلاصی نہیں پا سکتا۔‘‘
اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کے فیض کو عام کرنے کے لیے عہد حاضر کے مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ، مجددِ دین، نورِ یقین، امامِ مبین، سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ملک بھر کے تبلیغی دورے فرماتے ہیں تاکہ طالبانِ حق اور عاشقانِ الٰہی پر اسم اللہ ذات کے ذریعے راہِ معرفت کی حقیقت کھول سکیں اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس نعمتِ عظمیٰ یعنی معرفتِ الٰہی کو حاصل کر کے اپنے مقصدِ حیات میں ۔۔مزید پڑھیں


Spread the love