تحریکی خبریں | Tehreek Dawat e Faqr News

Spread the love

تحریکی خبریں

٭ صحبت ِ مرشد ایک ایسی نعمت ہے جو خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو حاصل ہوتی ہے ۔ صحبت ِ مرشد میں ہی طالب مرشد سے اخذ ِفیضان کرتا ہے اور مرشد کامل اکمل تعلیم و تلقین اور نگاہِ کامل سے اس کا تزکیہ نفس ، تصفیہ قلب اور تجلیہ ِ روح فرماتا ہے ۔اسی سلسلے میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ لاقدس رمضان المبارک میں بھی ہر اتوار نمازِ ظہر سے تین بجے تک مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں عقیدتمندوں اور طالبانِ مولیٰ سے ملاقات کے لیے تشریف فرما ہوتے رہے۔ ملک بھر سے کثیر تعداد میں مریدین آپ مدظلہ الاقدس سے ملاقات کے لیے آتے رہے اور آپ مدظلہ الاقدس کی پاک صحبت سے فیض یاب ہوتے رہے ہیں۔
٭ رمضان المبارک میں خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں موجود سینکڑوں افراد کے سحرو افطار کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا رہا۔ دور دراز کے علاقوں سے تربیت کے لیے آئے افراد نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں خانقاہ میں بسر کیں۔
مولانا محمد اسلم سروری قادری کی امامت میں پانچ وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانقاہ شریف میں نمازِ تراویح بھی باجماعت ادا کی جاتی رہی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے نگران و ممبران محمد ارشد رمضان، محمد ذوالفقار، محمد ظہیر، محمد ساجد، محمد عظیم، محمد فاروق ضیا اور مولانا محمد اسلم کی جانب سے بلاناغہ بعد از نمازِ مغرب فقر کے مختلف موضوعات پر جامع بیان پیش کیا جاتا رہا جن کی بدولت سامعین و حاضرین اپنے عشق و ایمان میں ایک نیا ولولہ محسوس کرتے رہے۔ خانقاہ نشینوں کے علاوہ بھی قرب و جوار سے لوگ بھرپور شرکت کرتے رہے اور یہ بیان تحریک دعوتِ فقر کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو (Live)بھی پیش کیا جاتا رہا جسے عقیدتمند اور مریدین مرد و خواتین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔
٭ 12 مئی 2019 بروز اتوار مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوت فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے انتظامیہ کی موجودگی میں شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں ماہنامہ سلطان الفقر کی بہتر کارکردگی کے لیے اور کتب کی اشاعت کے متعلق انچارج پبلیکشنز اور مکمل ٹیم کو مفید مشوروں سے مستفید فرمایا۔
٭ 12 مئی 2019 بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر شعبہ ویب پروموشن کے ہیڈ انچارج محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں میٹنگ کی۔ اس موقع پر انتظامیہ تحریک دعوتِ فقربھی موجود تھی۔ ہیڈ انچارج محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے شعبہ کی کارکردگی سے ممبران کو آگاہ کیا اور شعبہ ویب پروموشن کی مستقبل کی منصوبہ بندی سے تمام ممبران کو آگاہ کیا گیا۔
٭ تحریک دعوتِ فقر کے ترجمان علی رضا سروری قادری نے اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر اپنے فرائض سے ایک ماہ رخصت کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا اور 14مئی2019بروز بدھ کو انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے جنرل کونسل کے صدر وسیم اکرم سروری قادری کو تحریک دعوتِ فقرکا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ناصر مجید سروری قادری کو جنرل کونسل کا نیا صدر مقر رکیا گیا ہے ۔
٭ 17 مئی2019 کو خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں انتظامیہ نے خانقاہ نشینوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں محمدارشد رمضان سروری قادری کو شعبہ دعوت و تبلیغ اور خانقاہ میں تربیتی کورس کا انچارج مقرر کیا گیا نیز ظہیر احمد سروری قادری اور محمد ذوالفقار سروری قادری کو شعبہ دعوت میں نائب انچارج مقرر کیا گیا۔ 
٭ رمضان میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر کی مختلف شعبہ جات، ان کے نگرانوں اور ممبران کے ساتھ وقتاً فوقتاً میٹنگز کا انعقاد ہوتا رہا جس میں شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا رہا اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
٭ 19 مئی 2019 بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر نے تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں مقرر کردہ عہدیداران سے میٹنگ کی ۔ انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر نے تمام عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور تمام ممبران کو تحریکی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں فیض اسم  اللہ ذات کی دعوت کو تیز کرنے کے لیے ہدایات دی گئیں اور علاقہ بھر میں تحریکی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ انتظامیہ نے عہدیداران کو درپیش مسائل کو توجہ سے سنا اور تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
٭ 19 مئی 2019 بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقرکی شعبہ سیکورٹی کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی ۔ جس میں سیکورٹی کے پیش ِ نظر تمام اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تمام ممبران تفکر کریں اور مشاورت سے کام کو آگے بڑھائیں۔ ملکی موسم کے پیش ِنظرممبران کے یونیفارم کی تبدلی پر غور کیا گیا۔
٭ 19 مئی 2019 بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں شعبہ لنگر کے انچارج محمد مغیث افضل سروری قادری نے بھی اپنے شعبہ کے ممبران سے میٹنگ کی۔ جس میں سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے پیش ِ نظر شعبہ میں جدت اور وسعت پر غور کیا گیا۔ شعبہ میں مزید ممبران کی تقرری اور ان کی ٹریننگ پر بھی غور کیا گیا۔
٭ 19 مئی 2019 بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں شعبہ سوشل میڈیا کے انچارج وقار احمد سروری قادری اور ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری نے شعبہ کے ممبران سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں شعبہ کی رمضان پالیسی پر تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ سوشل میڈیا ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے فقر کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے جس میں قابل ِ ذکر فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئیٹر، لنکڈان، انسٹاگرام، ریڈ ایٹ، پن ٹرسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ میٹنگ میں نئے آنے والے ممبران کی اب تک کے ہونے والے ٹریننگ سیشنز پر بھی غور کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن کی کلاسز ہیڈ انچارج ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری کی زیر نگرانی جاری ہیں۔
25 مئی2019 بروز ہفتہ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں انتظامیہ اور جنرل کونسل کے عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں وسیم اکرم سروری قادری نے جنرل کونسل کے لیے منتخب ہونے والے صدر ناصر مجید سروری قادری کو جنرل کونسل کی تمام دستاویزات فراہم کر دیں۔ میٹنگ میں اب تک کی کاکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

محفل بسلسلہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ

21 رمضان المبارک بسلسلہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں زیر سرپرستی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس محفل منعقد کی گئی۔
تلاوتِ قرآنِ پاک کا شرف ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کیا۔
بابِ فقر تاجدارِ اولیا امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں عطا الوہاب سروری قادری نے خوبصورت منقبت کا نذرانہ پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
ممبر شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں خوبصورت بیان حاضرین کے سامنے پیش کیا۔
اختتامی دعا کا شرف محمد فاروق ضیا سروری قادری نے حاصل کیا۔
بعد از دعا سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمدنجیب الرحمن نے مہربانی فرماتے ہوئے بیعت کے خواہشمند طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرمایا اور ذکر و تصور اسم  اللہ  ذات اور مشق مرقومِ وجودیہ سے نوازا۔
آنے والے تمام حاضریں نے حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً ہر ایک سے ملاقات فرمائی اور حاضرین کے لیے دعائے خیر فرمائی۔
٭ 26 مئی 2019 بروز اتوار نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی صدارت میں شعبہ ڈیجیٹل پروڈکشن کی میٹنگ ہوئی اس موقع پر انچارج صاحبان اور ممبران بھی موجود تھے۔ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے فرمایا کہ تحریکی سرگرمیوں کے پیشِ نظر شعبہ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس شعبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے ایک Cinematic Team بنانے کا اعلان کیا۔ آپ نے اس بات پر زور دیا کہ اب تمام ممبران کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ نیز ویڈیو ایڈیٹنگ کی کامیاب ٹریننگ کے بعد صاحبزادہ صاحب نے فوٹو گرافی اورویڈیو گرافی کی ٹریننگ سیشنز کا بھی اعلان کیا۔
٭ 26 مئی بروز اتوار شعبہ سوشل میڈیا کے ہیڈ انچارج ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری کی زیر نگرانی میں انچارج صاحبان کی میٹنگ ہوئی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ ممبران کو فیس بک اور ٹوئیٹر کے علاوہ دوسرے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو بھی تحریک دعوتِ فقر کا پیغام پھیلانے کی ترغیب کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
٭ 29 مئی 2019 بروز بدھ تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کی مجلس ِ شوریٰ کا اجلاس علاقائی دفتر تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ میں منعقد ہوا جس میں فقر کے پیغام اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے اسم اللہ  ذات کے مشن کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے بارے میں غوروخوض کیا گیا اور اس کے علاوہ فنڈ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر سرپرست تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ قدیر اقبال سروری قادری، محمد یعقوب سروری قادری (8 چک)، محمد عاشق (مرضی پورہ) اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

عید ملن تقریب
یکم شوال المکرم بمطابق 5 جون 2019 بروز بدھ

عید الفطر / عید سعید مسلمانوں کے لیے اللہ ربّ العزت کا ایک حسین تحفہ ہے ۔ امت ِ مسلمہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اللہ ربّ العزت کی رضا و قرب حاصل کرنے کے لیے اور تقویٰ کے حصول کے لیے روزے رکھتی ہے ۔ اس کے انعام میں عالم ِ اسلام یکم شوال المکر م کو عید ِ سعید/ عید الفطر مناتے ہیں ۔
طالبانِ مولیٰ کی عید مرشد کامل اکمل نور الہدیٰ کا دیدار ہی ہوتا ہے ۔تحریک دعوت ِ فقر کے زیر اہتمام عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر عید ملن تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کا اہتمام سلطان الفقر ہاؤس 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں ہوا۔ محفل کے انتظامات میں تمام انتظامیہ اور شعبہ لنگر کے ممبران نے محبت و عشق سے بھر پور حصہ لیا۔
شیر علی سروری قادری ( جوائنٹ سیکر ٹری ) اور محمد امیر حمزہ سروری قادری ( ممبر شعبہ لنگر ) نے لنگر کے تمام سامان کی خریداری عید سے ایک روز پہلے مکمل کر لی ۔ عید کے روز محمد ذوالفقار سروری قادری ( شعبہ لنگر) نے تمام لنگر خانقاہ میں ہی تیار کیا ۔ 
زاہد اقبال سروری قادری، صدیق احمد سروری قادری، امیر حمزہ سروری قادری اور نذیر احمد سروری قادری نے لنگر پکوائی میں ذوالفقار راجہ سروری قادری کی معاونت کی۔ تمام پیر بھائیوں نے محبت و عشق سے یہ ڈیوٹی کی اور لذیز لنگر تیا ر کیا۔

محفل کی تفصیلات: 
عید ملن تقریب / محفل بعد از نماز ِ مغرب خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں منعقد ہوئی ۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے خلفاء صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور ڈاکٹر حسنین محبوب صاحب آپ مدظلہ الاقدس کی آمد سے قبل خانقاہ شریف میں موجود تھے۔ طالبانِ مولیٰ اور عقیدت مندحضرات پاکستا ن کے طول و ارض سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دیدار اور آپ مدظلہ الاقدس سے عید ملنے کے لیے تشریف لائے۔ ہر فرد آپ مدظلہ الاقدس کے حسن وجمال کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار نظر آرہا تھا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اپنے حسن و جمال و پُر وقار انداز میں تشریف لائے ۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر ہر چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا اور ہر روح نے ذکر ِ ’’ یا ھُو‘‘ شروع کر دیا ۔ یہ آپ مدظلہ الاقدس کے مظہر ذاتِ الٰہی اور مظہر اسم اللہ ذات ہونے کی واضح دلیل ہے۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ صاحب ، ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری اور منتظم ِ اعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر فضا نعرۂ تکبیر، سلطان العاشقین زندہ باد ، نعرہ ٔ فقر تحریک دعوت ِ فقر اور فقر کا مرکز سلطان العاشقین جیسے فلک شگا ف نعروں سے گونج اُٹھی۔ 
اپنی مسند کے قریب پہنچ کر آپ مدظلہ الاقدس نے آنے والے ہر ساتھی سے فرداً فرداً عید ملی اور اپنے سینہ مبارک سے لگا کر نورِ ایما ن اور نورِ عشق کی شمعیں ہر دل کے اندر منور فرمائیں۔ دور انِ ملاقات بھی فضا سلطان العاشقین زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ 
ملاقات کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری کی مسحور کن آواز میں تلاوت ِ قرآن پاک سے ایک سماں بندھ گیا۔ 
خدا کا ذکر کرے، ذکرِ مصطفیؐ نہ کرے 
ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے 
نعت ِ رسول ِ مقبول ؐ کا ہدیہ محسن رضا سلطانی سروری قادری نے پیش کیا اور اپنی نہایت خوبصورت آواز سے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔
’ ’ حالِ دل کس کو سنائیں آپ کے ہوتے ہوئے‘‘۔
اس خوبصورت انداز میں محسن رضا سلطانی نے اپنے دل کا حال بارگاہِ رسالت میں پیش کیا۔ حاضرین ِ محفل نے ان کو خوب سراہا۔
عطا ء الوہاب سروری قادری نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان میں ایک خوبصورت منقبت پیش کی۔ منقبت کا آغاز ’’تیرے چہرے کو یونہی دیکھنا ،میری عید میری نیاز ہے‘‘ سے ہوا۔ منقبت کے آغاز سے ہی ہر فرد جھومنا شروع گیا اور ہر کسی پر رقت طاری ہو گئی۔ ہر ہر شعر پر سلطان العاشقین زندہ باد کے نعروں سے محفل میں سماں بندھ گیا۔ 
عطاء الوہاب نے جب درج ذیل شعر پڑھا تو تمام حاضرین ِ محفل نے خوب سراہا اور فضا تادیر سلطان العاشقین زندہ باد ، امامِ مبین سلطان العاشقین ، نورِ یقین سلطان العاشقین ، مجد دِ دین سلطان العاشقین اور نعرہ فقر تحریک دعوتِ فقر ، فقر کا مرکز سلطان العاشقین سے گونجتی رہی ۔
میرے ہادی تیرا شکریہ، مجھے تو نے خود سے ملا دیا 
جسے چاہے تو ہی عطا کرے ، تو لامکاں کا شہباز ہے 
محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور سب کے لیے یہ دعا فرمائی کہ اللہ پاک تمام ساتھیوں کو عاشق بنائے‘‘ اور آپ سب کی روحانی و باطنی بیماریاں دور فرمائے۔ اس موقع پر ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ بیان کرتے ہوئے آپ مدظلہ الاقدس نے فرمایا:
’’اس سال جب ہم جنوبی پنجاب اور سندھ کے تبلیغی دورہ پر تھے تو صادق آباد میں ڈاکٹر شکیل صاحب کے گھر پر موجود تھے اور وہاں دورانِ محفل ایک چھوٹا سا بچہ بار بار ہمارے پاس آرہا تھا تو ہم نے اس بچے سے پوچھا کہ تم کیا بننا چاہتے ہو ؟ کیا تم دنیا میں بڑا مقام چاہتے ہو تو بچے نے جواب دیا کہ نہیں ۔ پھر ہم نے پوچھا کہ تم کیا چاہتے ہو تو اس نے کہا کہ میں عا شق بننا چاہتا ہوں۔ تو اس وقت ہم نے اس بچے کو دعا دی کہ جائو اللہ پاک تمہیں عاشق بنائے اس کے ساتھ ہی آپ مدظلہ الاقدس نے ایک دفعہ دوبارہ دعا دی کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنا عاشق بنائے ۔
الوداعی ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس سلطان العاشقین ہائوس تشریف لے گئے جہاں خواتین کی محفل کا انتظام کیا گیا تھا۔ سلطان العاشقین کے تشریف لے جانے کے بعد لنگر کے لیے دستر خوان لگایا گیا ۔ حاضرین ِ محفل نے لذیز لنگر اور تمام انتظامات کو خوب سراہا۔ لنگر کے بعد تمام آنے والے ساتھیوں سے انتظامیہ نے الوداعی ملاقات فرمائی اور ان کا شکریہ دا کیا ۔
٭ 9 جون 2019ء بروز اتوار سلطان الفقر ہاؤس (مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری ) میں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی زیر ِ صدارت سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کا اجلا س ہوا۔ اجلاس میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر بھی موجود تھی۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کو جدید طرز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایڈیٹنگ کے شعبہ ( ذیلی شعبہ SFDP) کو تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے Youtube, Dailymotion, Facebook, Web Tv and IGTV پر 3,3 آفیشل چینلز ہیں اور یہ چینلز  Sultan-Bahoo.tv and Sultanulfaqr.tv ،  Sultan-ul Ashiqeen.tv ہیں ۔ ہر چینل کے لیے ایک الگ الگ ٹیم تشکیل دی گئی جسے انتظامیہ کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا ۔ اللہ پاک ان کو اپنے محبوب کے صدقے اور ہمارے مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی خصوصی مہربانی سے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور استقامت عطا فرمائے ۔ آمین ! 

٭ 9 جون 2019 بروز اتوار شعبہ لنگر کی تشکیل ِنو کی گئی۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری کو شعبہ لنگر کا ہیڈ انچارج مقرر کیا گیا۔ اللہ پاک ان کو خلوصِ دل اور عشق سے ڈیوٹی انجام دینے کی ہمت عطا فرمائے ۔ آمین!
٭ 10 جون 2019ء بروز سوموارسلطان العاشقین ہاؤس میں سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے انتظامیہ کمیٹی سے ایک میٹنگ فرمائی۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور شعبہ ڈیجیٹل پروڈکشن کی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹیمز کے ممبران بھی موجود تھے۔
آپ مدظلہ الاقدس نے ممبران کو خلوصِ دل سے کام کرنے کی تاکید فرمائی اور شعبہ کی بہتری کے لیے مفید مشوروں سے مستفید بھی فرمایا۔
اس موقع پر آپ مدظلہ الاقدس نے شعبہ لنگر کی بہتری کے لئے بھی راہنمائی فرمائی۔
٭ 10 جون 2019 بروز سوموار نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں ”تنزلات ستہ” پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ اس موقع پر انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر اور تمام خانقاہ نشین بھی موجود تھے۔ خانقاہ میں آئے ہوئے مہمانوں نے بھی اسرارِ معرفت سے لبریز اس گفتگو سے استفادہ کیا۔

پاکستا ن بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد ضلع بہاولنگر
23 مئی 2019 کو تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے جامع مسجد گلزارِ مدینہ مسلم کالونی ہارون آباد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا گیا۔ حسب ِ سابق شائقین نے نہ صرف ان کی اس کاوش کو سراہا بلکہ کتب بھی خرید فرمائیں۔

تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم

23 مئی 2019 کو تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم نے جامع مسجد کالا گجراں میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تصنیفات کو سراہا اور کتب خریدیں۔

تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب ضلع اٹک
23 مئی 2019 بروز جمعتہ المبارک گاؤں سپیال کی مسجد حفظہ میں تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب کی طرف سے بک سٹال لگایا گیا۔

تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد

17 مئی بروز جمعتہ المبارک کو باغ سرداراں مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا گیا۔
ان سٹالز کے علاوہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی شائع کر دہ کتب ان علاقوں میں مختلف بکس سٹالز پر بھی موجود ہیں۔
ان تما م سرگرمیوں کا مقصد صرف اور صرف طالبانِ مولیٰ کو راہِ فقر کی دعوت دینا تھا ۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں