news | پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

Spread the love

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

(ترتیب: احسن علی سروری قادری۔ مینیجنگ ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور)

تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ

12 فروری بروز منگل محمد غلام شبیر کے گھر ذکر کی محفل منعقد کی گئی۔ جس کے بعد محمد فیاض نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا کا درس دیا اور حاضرینِ محفل کو اکیس مارچ کو منعقد ہونے والی محفلِ میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ میں پُرجوش شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ محمد فیاض سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر بھروٹ سرائے عالمگیر

17 فروری بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر بھروٹ سرائے عالمگیر نے دربار کھڑی شریف میاں محمد بخشؒ کی مین بک شاپ پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب رکھوائیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جاتلاں آزاد کشمیر کی جامع مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال بھی لگایا۔ (رپورٹ: یاسر عمران سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد

18 فروری بروز سوموار تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے مسلم کالونی ہارون آباد میں درس کی محفل منقعد کی جس میں مقامی مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
22 فروری بروز جمعہ جامع مسجد ہارون آباد کے سامنے بک سٹال سٹال لگایا گیا۔ یکم مارچ بروز جمعہ میلاد چوک مسجد ہارون آباد کے سامنے بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا جسے نمازی حضرات اور طالبانِ مولیٰ نے بہت پسند فرمایا۔ (رپورٹ: مظہر حسن سروری قادری)

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں