News Jan 2019 | پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

Spread the love

news

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

بانی و سر پرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے عظیم مشن، جو کہ اسلام کی حقیقی روح یعنی تعلیماتِ فقر کو عام کرنا ہے، کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر علاقہ میں تحریک دعوتِ فقر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم 

ظفر اقبال سروری قادری تحریک دعوتِ فقر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیتے ہیں اور اپنے گھر پرہفتہ وار درس و تدریس کے علاوہ اپنے علاقہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکے سٹال کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

ظفر اقبال سروری قادری نے 21 دسمبر 2018ء بروز جمعتہ المبارک جہلم کی جامع مسجد عید گاہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتب اور رسائل کا سٹال لگایا گیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔
28دسمبر 2018 جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجد کالا گجراں جہلم میں ظفر اقبال سروری قادری نے بک سٹال لگایا۔ جس پر مقامی افراد نے خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ظفر اقبال سروری قادری کے گھرپر ہفتہ وار درس و تدریس کا بھی اہتمام کیا گیا اور عوام الناس کو معرفت و قربِ الٰہی کی دعوت دی گئی ۔
4جنوری 2019 بروز جمعتہ المبارک ظفر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا جس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ شمس الفقرا سے درس دیا گیا۔ 
11جنوری 2019 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم کی جانب سے جامع مسجد کالا گجراں جہلم میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال لگایا گیا جسے عقیدتمندوں نے خوب سراہا اور مطالعہ کے شائقین نے کتب بھی خرید فرمائیں۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں: (رپورٹ: بلال ظفر سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد

4جنوری 2019 بروز جمعتہ المبارک مظہر حسین سروری قادری کے گھر پر درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے اُن کی اس کاوش کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کی محافل منعقد کرنے کا اظہار کیا۔ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔ (رپورٹ: مظہر حسین سروری قادری)

کھوڑتحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک

تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب ضلع اٹک عرصہ دراز سے اپنے علاقہ اور اس کے گرد و نواح میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ ان کے خلوص اور ان تھک کاوشوں کی چند جھلکیاں شمارے کی زینت بنائی جا رہی ہیں۔ 
7 دسمبر 2018ء نمازِ جمعہ کے موقع پرکھوڑ شہر کی المدینہ مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال لگایا گیا۔ بہت سے اہل دل حضرات نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کتب خرید فرمائیں۔ 
28 دسمبر 2018 بروز جمعہ کھوڑ شہر تحصیل پنڈی گھیب کی المدینہ مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال لگایا گیا۔  4 جنوری 2019ء نمازِ  جمعہ کے موقع پرکھوڑ شہر کی فیضانِ مدینہ مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکی کتب کا سٹال لگایا گیا۔  11 جنوری2019 بروز جمعتہ المبارک کھوڑ شہر کی جامع مسجد میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکی کتب کا سٹال لگایا گیاجس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز کتا ب ’’حقیقتِ اسم اللہ ذات‘‘ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔(رپورٹ: مبشرالحسن سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف

17 دسمبر 2018ء بروز سوموار سرپرست تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کے گھر پر درود و سلام کی محفل اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز تصنیف ’’شمس الفقرا‘‘ کے درس کا اہتمام کیا گیا تاکہ عوام الناس کو تعلیماتِ فقر سے روشناس کرایا جا سکے۔ 

24 دسمبر 2018ء بروز سوموار سرپرست تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کے گھر شمس الفقراکے درس اورذکر و نعت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ عقیدتمندوں نے محفل میں بھرپور شرکت کے ساتھ اس محفل کی خوب پذیرائی کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرز کی محافل کا انعقاد ہونا چاہیے۔

تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف کی جانب سے 31 دسمبر 2018ء بروز سوموار سرپرست تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف محمد طارق سروری قادری کے گھر محفلِ ذکر و نعت اور حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘ کے درس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ نے شرکت کی۔ تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف کی جانب سے 7 جنوری 2019ء بروز سوموار عوام الناس کے درمیان ذکر و تصور اسم اللہ ذات ، مرشد کامل اکمل کے دستِ اقدس پر بیعت اور قرب و وصالِ الٰہی کے متعلق آگاہی کے لئے محمد طارق سروری قادری کے گھر محفل ذکر و نعت اور ’’شمس الفقرا‘‘ کے درس کا اہتمام کیا گیا۔ (رپورٹ: شہزاد عبادسروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر مپالکہ ضلع اوکاڑہ

6 دسمبر 2018ء بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر کے دفتر مپالکہ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے سرپرست تحریک دعوتِ فقر مپالکہ، گبہ فاضل میاں زمان سروری قادری کے گھر پر اہم میٹنگ کااہتمام کیا گیاجس میں علاقائی سرگرمیوں کی پیش رفت پر سیر حاصل بحث کی گئی اور مستقبل کی تبلیغی سرگرمیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد افضل سروری قادری)
14 دسمبر 2018ء جمعہ کے مبارک روز محمدافضل سروری قادری صاحب نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی معاونت سے بک سٹال لگایا۔
(رپورٹ: محمد افضل سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ

20 دسمبر 2018ء بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر کے دفتر گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ کی جانب سے آصف محمود سروری قادری کے گھر پر درس و تدریس کی محفل کا انعقادکیا گیا۔علاوہ ازیں علاقے میں جاری سرگرمیوں پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے بھی لائحہ عمل تیا ر کیا گیا۔ 
(رپورٹ: آصف محمود سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ

14 دسمبر 2018ء جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ رینالہ خورد سٹی میں نمازِ جمعہ کے موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعہ کتب کا سٹال لگایا گیا۔ سٹال کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں: (رپورٹ: آصف محمود سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر بھروٹ ضلع گجرات

14 دسمبر 2018ء بروز جمعہ المبارک تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفتربھروٹ کی جانب سے میراں حیدر شاہ بخاری دربار والی مسجد میں ماہنامہ سلطان الفقر کا سٹال لگایا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا تعارف کروایا گیا۔
4 جنوری 2019ء تحریک دعوتِ فقر بھروٹ کی جانب سے جامع مسجد پاہروال میں جمعتہ المبارک کی نماز کی ادائیگی کے بعد ماہنامہ سلطان الفقر فی سبیل اللہ لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ (رپورٹ: یاسر عمران سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر لاہور

28 دسمبر 2018ء بروز جمعتہ المبارک محمد یوسف اکبر سروری قادری نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی معاونت سے جامعہ مسجد علم فاطمہ بھوگی وال روڈ چائنہ سکیم لاہور میں بک سٹال لگایاجسے مقامی افراد نے بہت سراہا اور سلطان الفقر پبلیکیشنر کی شائع کردہ کتب میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ (رپورٹ: محمد یوسف اکبر سروری قادری۔لاہور)

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں