شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر نے تبلیغی دوروں کاآغاز کردیا

Spread the love

اسمِ اعظم کی دعوت ہر فرد کو دینی ہے،فقر کا پیغام گھر گھر پھیلانا ہے شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر نے تبلیغی دوروں کاآغاز کردیا

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ نے راہِ فقر کاپیغام ہر خاص و عام تک
پہنچانے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں تبلیغی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
نگرانِ اعلیٰ شعبہ دعوت و تبلیغ محمد ارشد رمضان سروری قادری نے دو وفود ترتیب دیئے ہیں۔ایک وفد کی نگرانی خود محمد ارشد رمضان سروری قادری کر رہے ہیں اور اس وفد میں محمد ارشد رمضان کے ساتھ محمد رضوان اور علی حیدر بھی شامل ہیں۔ یہ وفد بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانب سے فقر کا پیغام پھیلانے میں مصروف ہے۔ بچیانہ منڈی سے محمد قدیر اقبال سروری قادری اور محمد یعقوب سروری قادری بھی وفد میں شامل ہوئے۔
دوسرا وفد مولانا محمد اسلم سروری قادری اور محمد ظہیر اقبال سروری قادری پر مشتمل ہے۔ یہ وفد شاہ پور صدر ضلع سرگودھا، احمدال تحصیل پنڈی گھیب اور کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں اسم ِ اعظم کی دعوت دے کر واپس خانقاہ سروری قادری پہنچ چکا ہے۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love