سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور بک فیئر ایکسپو سنیٹر 2019
سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور نے یکم تا پانچ فروری 2019ء ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والے بک فیئر میں شرکت کی۔ اس بک فیئر (کتاب میلہ) کا انعقاد لاہور انٹرنیشنل بک فیئر نے کیا۔
اس بک فیئر (کتاب میلہ) میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے نہایت جوش و خروش سے شرکت کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کو بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔ مختلف سائز میں فلیکسز بنوا کر سٹال پر آویزاں کی گئیں اور کتب کے تعارف کے لیے مختلف سٹینڈیز بنوائی گئیں جن کو ہال کے اندر مختلف مقامات پر ڈسپلے کیا گیا۔
سٹال پر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کی کتب جن کا فارسی سے اردو اور فارسی سے انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تحریر کردہ کتب اور ان کے انگریزی زبان میں تراجم کو نمایاں طور پر ڈسپلے کیا گیا۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر آنے والے تمام مرد و خواتین کو بہت اچھے انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور ان کو نہ صرف کتب کا تعارف کروایا گیا بلکہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جدوجہد اور کاوشوں کے متعلق بتایا گیا کیونکہ یہ تمام کتب اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تمام کاوشیں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نظرِ کرم اور فیضانِ نظر کا ہی نتیجہ ہیں۔ تمام وزیٹرز کو تحفتاً ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا ایک ایک شمارہ پیش گیا جس پر تمام وزیٹرز بہت خوش ہوئے اور شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ بک فیئر (کتاب میلہ)میں آنے والے تمام مرد و خواتین میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جن پر تمام سوشل میڈیا لنکس اور ویب سائٹ لنکس موجود تھے تاکہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تمام کتب کا آن لائن مطالعہ کیا جا سکے اور فقر کی تعلیمات دنیا بھر میں عام ہو جائیں۔
اہلِ تصوف اور عقیدتمند مرد و خواتین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کی بہت تعریف کی اور کتابوں کے اعلیٰ معیار کو بہت سراہا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب اپنی طباعت و اشاعت میں ایک خاص معیار رکھتی ہیں اور ان کتب کو نہایت عمدہ کاغذ پر شائع کروایا جاتا ہے تاکہ قاری کو کتب کے مطالعہ میں دشواری نہ ہو۔
بک فیئر (کتاب میلہ)کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنز نے خاص طور پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہوا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کتب سے مستفید ہو سکیں۔ اس بنا پر سینکڑوں لوگوں نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال سے کتب خریدیں۔
شائقین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کاوشوں کو بہت سراہا اور ان کتب کو بہت پسند کیا۔ بہت سے عقیدتمندوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات کے لیے درخواست بھی کی اور فقر کے متعلق مزید جاننے کے لیے مختلف سوالات بھی کیے۔ ان سب کے سوالات کے مناسب اور اچھے انداز میں جوابات دئیے گئے جس پر شائقین نہایت مشکور ہوئے۔
سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض احسن علی، محمد راشد گلزار، شیر علی اور محمد عامر نے انجام دئیے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز، ڈاکٹر محمد حامد جمیل، پروفیسر حماد الرحمن، حافظ وقار احمد، محمد رشید اور محمد احسان کا تعاون بھی حاصل رہا۔
سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز کی طرف سے سعید جعفر، محمد شہزاد، عبدالرحمن محبوب اور احسن رضا کا تعاون حاصل رہا جنہوں نے خوبصورت انداز میں پانچ روز سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کی نہ صرف فوٹو کوریج کی بلکہ ویڈیوز بھی بنائیں۔
اس کے ساتھ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے چیف ایگزیکٹو ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری کا تعاون بھی شامل رہا اور ان سب سے بڑھ کر حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی باطنی مہربانی شاملِ حال رہی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ٹیم نے ان سب کے خلوص کا شکریہ ادا کیا اور سب کے تعاون کو سراہا۔ اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین