سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تبلیغی دورہ بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد. مورخہ 5-6 جنوری 2019

Spread the love

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تبلیغی دورہ بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد. مورخہ 5-6 جنوری 2019

(رپورٹ: ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری۔ ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ‘ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کے روحانی وارث اور سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور مرشدِ کامل اکمل جامع نور الہدیٰ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس عرصہ دراز سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حقیقی ورثہ یعنی فقر کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے اور اللہ تعالیٰ کی معرفت اور پہچان کے لئے ذکر و تصور اسم اللہ ذات کے فیض کو ہر خاص و عام میں تقسیم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس مقصد کے لئے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہر سال ملک کے طول و عرض میں تبلیغی دورہ پر تشریف لے جاتے ہیں ۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آپ مدظلہ الاقدس ، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تبلیغی قافلہ کے ہمراہ مورخہ 5 اور 6 جنوری 2019 بروز ہفتہ اور اتوار دوروزہ تبلیغی دورہ پر بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آبادتشریف لے گئے۔

عوام الناس میں ذکرو تصور اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت کی بابت دعوت دینے کے لئے تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت کے تمام ممبران محمد فاروق ضیاء سروری قادری، مولانا محمد اسلم سروری قادری، ارشد رمضان سروری قادری، ظہیر احمد سروری قادری اور محمد ذوالفقارسروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد سے دو ہفتے قبل بچیانہ منڈی پہنچ گئے۔

5 جنوری 2019 بروز ہفتہ کو قافلہ کی روانگی کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب تبلیغی قافلہ کے ہمراہ 5 جنوری2019 بروز ہفتہ صبح 10 بجے سلطان العاشقین ہاؤس سے بچیانہ منڈی کے لئے روانہ ہوئے اس روحانی سفر کے آغاز سے ہی تمام ساتھیوں نے سکون اور اطمینان محسوس کیا۔ تبلیغی دورہ سے قبل موسم انتہائی سرد اور خشک تھا۔ ہر طرف دھند چھائی رہتی تھی اور لوگوں کا سفر کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ لیکن دورہ سے ایک رات قبل بارانِ رحمت نے موسم انتہائی خوشگوار اورحسین کر دیا اور دھند کے بادل بھی چھٹ گئے۔ بے شک یہ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد کی برکات ہیں۔

چک نمبر 560 گ ب اعواناں والا میں محمد اشفاق سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال کے مناظر

دوپہر 12 بجے جونہی قافلہ آپ مدظلہ الاقدس کی قیادت میں چک نمبر 560 گ ب اعواناں والا بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں داخل ہوا تو لوگ مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین کی زیارت و دیدار کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے بعد قافلہ ملک محمد اشفاق سروری قادری کے گھر پہنچا سینکڑوں اہلِ عقیدت مند حضرات، محبین اور طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا استقبال کرنے کے لئے قطار در قطار نہایت ادب سے منتظر تھے۔ پھولوں کی پتیوں اور فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا گیا۔ فضا نعرۂ تکبیر، نعرۂ رسالت، امامِ مبین سلطان العاشقین، نورِ یقین سلطان العاشقین جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ 

محفل کے مناظر

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی آمد کی خوشی میں محمد اشفاق سروری قادری نے محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا انعقاد کیا۔ محفل کے باقاعدہ آغاز سے قبل محمد فاروق ضیاء سروری قادری نے اسم اللہ ذات کی اہمیت و فضیلت، مقصدِ حیات اور مرشد کامل اکمل کے موضوعات پر بیان کیا۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی محفل میں آمد کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
* منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ 
* ناصر مجید سروری قادری نے انتہائی خوبصورت انداز میں قرأت پیش کی۔ 
* محسن رضا سلطانی نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان میں ساجد علی سروری قادری کی لکھی ہوئی منقبت ’’اللہ کا ہے مظہر اور نبیؐ کا نور، سلطان العاشقین میرا مرشد ہے مشہور‘‘ انتہائی خوبصورت انداز میں حاضرین کی سماعتوں کی نذر کی جسے تمام اہلِ علاقہ اور حاضرینِ محفل نے خوب سراہا۔ 
* محفل کے اختتام پر محمد فاروق ضیاء سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔ 

بیعت اور ملاقات کے مناظر

محفل کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ (مرد وخواتین) کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرما کر ذکرو تصور اسم اللہ ذات اور مشقِ مرقومِ وجودیہ کی لازوال دولت سے فیضیاب فرمایا۔ سینکڑوں عقیدتمند مرد و خواتین نے بغیر بیعت اسم اللہ ذات کی پہلی منزل کا ذکر حاصل کیا۔ تمام ساتھیوں کے لئے لنگر کا پُر تکلف اہتمام کیا گیا۔ اہلِ محبت اور عقیدت مند حضرات نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور زیارت کا شر ف حاصل کیا۔

نمازِ ظہر کی ادائیگی

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے باجماعت نمازِ ظہر ادا کی۔ امامت کے فرائض مولانا محمد اسلم سروری قادری نے سر انجام دئیے۔

چک 7 / 656 گ ب کے لیے روانگی

محمد اشفاق سروری قادری کے اہلِ خانہ سے الوداعی ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس قافلہ کے ہمراہ چک 7 / 656 گ ب بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد محمد سلامت سروری قادری کے گھر روانہ ہوئے۔

محمد سلامت سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس،صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور قافلے کے ہمراہ دعائے خیر کے لئے محمد سلامت سروری قادری کی رہائش گاہ چک نمبر 656/7 گ ب بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد تشریف لائے۔ سینکڑوں طالبانِ مولیٰ، عقیدت مند اور اہلِ محبت لوگوں نے پھولوں کی پتیوں اور نعروں سے والہانہ استقبال کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد کی خوشی میں محمد سلامت سروری قادری نے اپنے گھر کو پھولوں اور جھنڈیوں سے سجایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً تمام اہلِ علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔

محمد دانش سروری قادری اور علی رضا سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال

چک نمبر 656/7 گ ب سے قافلہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی راہنمائی میں محمد دانش سروری قادری اور علی رضا سروری قادری کی رہائش گاہ پر بچیانہ منڈی پہنچا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر ابرِ رحمت برسنا شروع ہو گئی یہاں بھی طالبانِ مولیٰ اور عقیدت مند حضرات شدت سے آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار کے لئے بے قرار و بے تاب تھے سلطان العاشقین زندہ باد کے نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

اسم اللہ ذات کا فیض عطا فرماتے ہوئے:

کثیر تعداد میں مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کر کے اسم اللہ ذات کی لازوال دولت و نعمت سے اپنے قلوب کو منور کیا۔آپ مدظلہ الاقدس نے تمام اہلِ علاقہ سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور دعائے خیر فرمائی۔

روانگی برائے چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب قافلہ کے ہمراہ چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کے ممبر محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر روانہ ہوئے۔ جہاں آپ مدظلہ الاقدس اور تمام قافلہ کے رات قیام و طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔


محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ

میں آمد اور استقبال کے مناظر

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا روحانی قافلہ نمازِ عصر کے وقت محمد قدیر اقبال سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد پر تمام اہلِ علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا اور زیارت کا شرف حاصل کیا فضا ایک بار پھر تکبیر و رسالت اور سلطان العاشقین زندہ باد، نورِ یقین سلطان العاشقین، نورِ مبین سلطان العاشقین، صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

نمازِ عصر باجماعت ادا کرنے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے آرام فرمایا ۔
نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء باجماعت ادا کی گئی۔ 

محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر کی روداد

6 جنوری 2019 صبح ناشتہ کے بعد مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت ہو کر پاس انفاس کا ذکر حاصل کیا اور اپنے قلوب کو منور کیا۔

محمد قدیر اقبال سروری قادری کے گھر سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 561 گ ب ناروانوالہ میں محمد رمضان سروری قادری اور فلک شیر سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے۔

محمد رمضان سروری قادری کے گھر آمد اور دعائے خیر 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے561 گ ب ناروانوالہ میں محمد رمضان سروری قادری کے گھر دعائے خیر فرمائی۔

فلک شیر سروری قادری کے گھر آمد اور دعائے خیر 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے561 گ ب ناروانوالہ میں فلک شیر سروری قادری، محمد رشید سروری قادری کے گھر دعائے خیر فرمائی۔ 

چک نمبر 625 گ ب انور کے محل کے لیے روانگی 

چک نمبر 561 گ ب میں دعائے خیر کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا روحانی قافلہ چک نمبر 625 گ ب کے لیے روانہ ہوا۔

چک نمبر 625 گ ب انور کے محل محمد فاروق سروری قادری کے گھرآمد اور استقبال

625 گ ب انور کے محل قافلہ محمد فاروق سروری قادری کے گھر پہنچا یہاں بھی آپ مدظلہ الاقدس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نعروں کی گونج میں تمام گاؤں نے آپ مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا شاندار اور یادگار استقبال کیا ہر طرف سلطان العاشقین زندہ باد اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب زندہ باد کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام آنے والے عقیدت مند مرد و خواتین سے ملاقات فرمائی اور ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی۔

بیعت کے مناظر

سلطان العاشقین نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرما کر ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی بے مثال و لازوال دولت سے فیض یاب فرمایا اس کے ساتھ ساتھ مشقِ مرقومِ وجودیہ اور صحبت مرشد کے بارے میں طالبانِ مولیٰ کو آگاہ کیا۔
مولانا روم کے بقول 
یک زمانہ صحبت با اولیا
بہتر از صد سالہ عبادت بے ریا
ترجمہ:ایک گھڑی مرشد کامل کی صحبت میں بیٹھنا سو سالہ ریاکاری سے پاک عبادت سے بہتر ہے۔

مولانا محمد اسلم سروری قادری طالبانِ مولیٰ کو ذکر کا طریقہ سمجھاتے ہوئے

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اہلِ خانہ سے الوداعی ملاقات فرمائی اور ان کے لیے دعائے خیر فرمائی۔جس کے بعد قافلہ 534 گ ب ککڑ والی کے لیے روانہ ہوا۔

محمد زمان سروری قادری کے گھر آمد و استقبال

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا قافلہ چک 534 گ ب ککڑ والی محمد زمان سروری قادری کی رہائش گاہ پر پہنچا تو گاؤں والوں نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔طالبانِ مولیٰ نے بیعت اور بغیر بیعت ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کیا ۔

دعائے خیر فرمانے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس اپنے قافلہ کے ہمراہ نیازی ہاؤس چک نمبر657/8 گ ب تشریف لے گئے۔

چک نمبر 657/8 گ ب خاور نیازی سروری قادری کے گھر آمد اور استقبال

چک657/8 گ ب خاور خان نیازی سروری قادری کے گھر آمد پر آپ مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فضا ایک مرتبہ پھر سلطان العاشقین زندہ باد، سلطان الفقر زندہ باد، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ نجیب زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

نمازِ ظہر کی ادائیگی

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے نمازِ ظہر باجماعت اداکی۔
مولانا محمد اسلم سروری قادری صاحب نے امامت کے فرائض سر انجام دیے۔ 
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اہل خانہ سے ملاقات فرمائی۔ ان کے حق میں دعائے خیر فرمانے کے بعد قافلہ لاہور کے لئے واپس روانہ ہوا۔شام 6 بجے روحانی قافلہ سلطان العاشقین ہاؤس پہنچا جہاں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ساتھ جانے والے ساتھیوں سے الوداعی ملاقات فرمائی۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں