رآۃ العارفین (بارِ سوم) کی طباعت؛ سلطان الفقر پبلیکشنز کی ایک اور کاوش‘ معیاری کتب کی طباعت کا سلسلہ جاری رہے گا‘ نگران سلطان الفقر پبلیکیشنز
لاہور (نمائندہ خصوصی سلطان الفقر پبلیکیشنز) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر نگرانی شائع ہونے والی کتب عوام الناس میں روز بروز خاص مقبولیت کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ راہِ حق کے متلاشیوں کے لیے رہنمائی کا خاص ذریعہ بھی ہیں۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز اب تک نوے (90)سے زائد کتب شائع کر چکا ہے جس میں حضرت امام حسین ؓ ، سیّدنا غوث الاعظم،ؓ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی کتب شامل ہیں۔
مرآۃ العارفین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ نے حضرت امام زین العابدینؓ کے وحدت الوجود کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں تحریر فرمائی۔ یہ تصنیف نسخوں کی صورت میں موجود تھی اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعد حضرت امام زین العابدینؓ نے ان نسخہ جات کو کتابی صورت میں ترتیب دیا۔اس کتاب کا عربی سے اردو ترجمہ اور تشریح مسز عنبرین مغیث سروری قادری نے کی ہے جو کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی فارسی کتب کا انگریزی ترجمہ بھی کر چکی ہیں۔
’’مرآۃ العارفین کا پہلا ایڈیشن اگست 2012 میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم و اجازت سے شائع کیا گیا۔ مارچ 2016 میں بارِ دوم اور جون 2019 میں بارِ سوم اشاعت کے لیے تیار کیا گیا جو اکتوبر 2019 کو سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کی زینت بنا۔
حضرت امام حسینؓ نے اس کتاب میں نظریہ وحدت الوجود نہ صرف واضح الفاظ میں بیان فرمایا ہے بلکہ ذاتِ حق تعالیٰ کا عالم ِ ھاھویت سے عالمِ ناسوت میں نزول اور انسانِ کامل میں ظہور کے مقامات و مراتب کو بھی تفصیلاً بیان فرما دیا ہے۔
مرآۃ العارفین کے ترجمہ و شرح کو بے حد مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جس کے باعث 6 اکتوبر 2019 کو خانقاہ سروری قادری لاہور میں تقریب ِ رونمائی کی گئی جس میں منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری اورانچارج سلطان الفقر پبلیکیشنز احسن علی سروری قادری نے اس کتاب کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا اور مستقبل میں مزید نئی کتب کی اشاعت کے حوالے سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی آفیشل ویب سائٹ www.sultan-ul-faqr-publications.com اور آفیشل فیس بک پیج Sultan ul Faqr Publications پر اس کتاب کا آن لائن مطالعہ کر سکتے ہیں یا کتاب خریدنے کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔ 042-35436600, 0322-4722766