یکم محرم الحرام محفل بسلسلہ یومِ شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ کا انعقاد مریدین اور عقیدتمندوں کی بھرپور شرکت

Spread the love

لاہور (پریس ریلیز) یکم محرم الحرام 1441ہجری بمطابق 1 ستمبر 2019 بروز اتوار بانی و سرپرستِ اعلیٰ  تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر سرپرستی خانقاہ سروری قادری لاہور میں محفل بسلسلہ یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا انعقاد ہوا۔
نقابت کے فرائض منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے ادا کئے۔ تلاوت ِکلام پاک کی سعادت حافظ یوسف سروری قادری نے حاصل کی۔ محمد رمضان باھو نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے راہِ فقر کے سالکوں کے لئے ’’حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ کی صفت ِخاص محاسبہ نفس  اور عدل‘‘ پر دلکش بیان دیا۔
محمد ضیغم سروری قادری نے ختم شریف پڑھا اور حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے دور دراز سے آئے مریدین سے ملاقات بھی فرمائی۔ مریدین اور عقیدتمندوں نے آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت میں روحانی سکون حاصل کیا اور آپ مدظلہ الاقدس سے ملاقات کر کے اپنے قلوب منور کئے۔ حاضرین کے لئے لنگر کا بھی وسیع اہتمام تھا۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں