تحریک دعوتِ فقر کے فروغ کے لیے مجلسِ شوریٰ کے اہم اقدامات
لاہور (پریس ریلیز) 12 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس رات 9 بجے منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منتظم ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے کی۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے تھا۔ جس پر ممبران مجلسِ شوریٰ نے تیاریوں کے مختلف پہلوئوں پر آرا دیں۔ اس کے علاوہ مسجد و خانقاہ کی تعمیر و ترقی، سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر نگرانی آئندہ شائع ہونے والی کتب اور دیگر ترقیاتی امور اجلاس کے ایجنڈا میں شامل تھے۔ اجلاس میں تمام ممبران نے پُرجوش حصہ لیا اور قیمتی مشوروں سے نوازا جن پر تمام ممبران نے تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں مفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعا کروائی کہ اللہ پاک تحریک دعوتِ فقر کے تمام امور میں مدد فرمائے اور اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین