خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر میں جانی و مالی تعاون کی اپیل” صدر جنرل کونسل کا اجلاس سے خطاب

Spread the love

خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر میں جانی و مالی تعاون کی اپیل 
 صدر جنرل کونسل کا اجلاس سے خطاب

لاہور (نیوز رپورٹر) 22 ستمبر 2019ء بروز اتوار مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس ناصر مجید سروری قادری (صدر جنرل کونسل) کی صدارت میں ہوا۔ 
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ناصر مجید نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِ عید میلاد النبیؐ کے انعقاد اور تیاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور تمام شرکا سے آرا لی گئیں۔ اس کے علاوہ صدر جنرل کونسل ناصر مجید نے محفل جشن ِعید میلاد النبیؐ میں مالی تعاون کی اپیل بھی کی۔ 
اجلاس کا دوسرا ایجنڈا خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر کے حوالے سے تھا۔ ناصر مجید نے تمام حاضرین ِ اجلاس کو خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اللہ کی معرفت و قرب کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات میں جانی و مالی تعاون کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام شرکا کو مرشد کی صحبت کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ آخر میں مفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں