News Tehreek Dawat e Faqr | تحریکی خبریں

Spread the love

تحریکی خبریں

صحبت ِ مرشد ایک ایسی نعمت ہے جو خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو نصیب ہوتی ہے۔ صحبت ِ مرشد میں ہی طالب مرشد سے اخذ ِ فیضان کرتا ہے اور مرشد کامل اکمل تعلیم و تلقین اور نگاہِ کامل سے اس کا تزکیہ نفس، تصفیہ قلب اور تجلّیہ روح فرماتا ہے۔ 
آفتابِ فقر شبیہہ غوث الاعظم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خلق ِ خدا کی ذاتِ حق تعالیٰ تک رہنمائی کے لیے مضامین اور تصانیف لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مریدین کی ظاہری و باطنی تربیت اپنے مواعظ کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس بروز اتوار1 بجے تا 3 بجے تک خانقاہ سلسلہ سروری قادری وحدت روڈ لاہورمیں روحانی محافل میں رونق افروز ہو کر طالبانِ حق کو اپنی صحبت کی نعمت ِ عظیم سے نوازتے اور ان کی تشنگی علم ِ الٰہی کو اپنے علم ِ لدّنی سے سیراب فرماتے ہیں۔ مریدین آپ کی صحبت میں علم کے موتیوں کو اپنے قلب میں سمیٹتے اور ان سے خوب فیضیاب ہوتے ہیں۔
٭ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ نفس کے ناسورکا سیکنڈ ایڈیشن جون 2019 میں شائع ہو چکا ہے۔ اس کتاب میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے روحانی امراض یا نفس کے ناسوروں مثلاً جھوٹ، چغلی، غیبت، حسد، تکبر، ریاکاری، خودپسندی، کینہ ، بغض اور شہوات جیسا کہ شہوتِ معدہ، شہوتِ جماع، شہوتِ عزو شہرت وغیرہ کو قرآن و حدیث کے حوالے سے بیا ن کیا ہے تاکہ ایک طالب ِ مولیٰ ان کے متعلق مکمل علم رکھنے کے بعد ان سے بچائو کے لیے کوشش کرے۔ ان بیماریوں سے نجات کا عمل ’’تزکیۂ نفس‘‘ کہلاتا ہے جس کے لیے مرشد کامل اکمل کی ضرورت ہوتی ہے جو اسم ِ اللہ ذات کے ذکراور تصور کے ذریعے طالب ِ مولیٰ کو ان بیماریوں سے شفا عطا فرماتا ہے اور مشاہدۂ حق تعالیٰ کے قابل بناتا ہے۔ اپنے نفوس و قلوب کو روحانی امراض سے پاک کرنے کے خواہشمند طالبان ِ مولیٰ کے لیے یہ کتا ب مکمل رہنما ہے ۔
٭ 9 جون 2019 بروز اتوار انتظامیہ کمیٹی کی مشاورت سے ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری کو شعبہ لنگر کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے عزم کیا کہ شعبہ لنگر کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق وسعت اور جدّت دیں گے۔ اس بات کا عملی مظاہرہ یوں کیا گیا کہ شعبہ لنگر کو وسیع کرنے کے لیے ضروری سامان خریدا گیا۔
ہیڈ انچارج نے شعبہ میں تشکیل ِ نو کی اور شعبہ لنگر کے تمام امور کی انجام دہی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔
٭ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوت فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے 15 جون 2019 بروز ہفتہ مرکزی دفتر تحریک دعوت فقر لاہور میں مجلس شوریٰ سال2019 کا اجلاس نمبر 6 منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوت فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے باقاعدہ اجلاس کا آغاز کیا۔ 
اجلاس کے آغاز میں جنرل سیکریٹری نے مجلس ِ شوریٰ کے ممبران کو خوش آمدید کہا اور دستور تحریک دعوتِ فقر میں سے مجلس ِشوریٰ کے اجلاس کا طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پڑھ کر سنائے اور تمام ممبران کو اجلاس کے مکمل ایجنڈا سے آگاہ کیا۔
انچارج شعبہ بیت المال ناصر حمید سروری قادری نے رمضان المبارک کے دوران مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں ہونے والے اخراجات کے متعلق ممبران مجلس ِشوریٰ کو بریفنگ دی اور ممبران کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
تحریک دعوتِ فقر کے انچارج دفتری امور حماد الرحمن سروری قادری نے تحریک کے آفیشل لوگوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اس کیس سے متعلق تمام Requirements اور اندازاً کیس کے مکمل دورانیہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس کاروائی سے متعلق تمام تفصیلات حماد الرحمن سروری قادری تحریری طور پر انتظامیہ کمیٹی کو اجلاس سے قبل جمع کروا چکے تھے۔
دورانِ اجلاس کچھ ممبران نے انتظامیہ کمیٹی سے مسجد و خانقاہ کی نئی زمین کے متعلق پوچھا جس پر منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے بریفنگ دی اور شوریٰ کو اعتماد میں لیا۔ 
دستور کے مطابق مجلس ِشوریٰ کے ہر ممبر پر تحریک کے کسی نہ کسی شعبہ میں کام کرنا ضروری ہے۔ جس پر ممبران کی لسٹ مرتب کی گئی اور سب کی مختلف شعبہ جات میں ذمہ داریوں سے متعلق بھی تمام ممبران کو آگاہ کیا۔
ایجنڈا کے مطابق سلطان الفقر پبلیکیشنز اور ماہنامہ سلطان الفقر کو در پیش مسائل پر تفصیلاً گفتگو ہوئی اور تمام ممبران نے اپنی آراء سے بھی آگاہ کیا۔ ممبران کی جانب سے دی گئی تجاویز کو قلمبند کیا گیا جس کو بعد میں منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ زیر غور لائے۔ اجلاس کے اختتام پر دعا کی گئی۔ اللہ پاک تحریک دعوتِ فقر کو عروج عطا فرمائے اور فقر کا پیغام گھر گھر پھیلائے۔ آمین
٭ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے تحریک دعوتِ فقر دن رات لوگوں کو اللہ پاک کی ذات کی طرف بلانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ جنرل کونسل جماعت کے انتظامی معاملات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
جنرل کونسل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے صدر جنرل کونسل ناصر مجید سروری قادری نے ممبران تحریک دعوتِ فقر سے کچھ ساتھیوں کو جنرل کونسل میں شامل کرنے کی درخواست کی جسے منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے انتظامیہ کمیٹی کی مشاورت سے قبول کیا۔
جنرل کونسل میں شامل ہونے والے ممبران کی تفصیل کچھ یوں ہے:
لاہور سے عمران خواجہ، ہارون آباد سے سلیمان ثاقب، اسلام آباد سے فیضان یاسین اور عدنان منیر،آزاد کشمیر سے عبد ا لصبور اور شجاعت، بھروٹ سے یاسر عمران اور خانقاہ نشینوں میں سے حامد حمید اور محمد احسان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صدر جنرل کونسل نے جنرل کونسل ممبران پر مشتمل ایک ’’معاون کمیٹی‘‘ تشکیل دی جس کا کام تمام ممبران سے رابطے میں رہنا اور ممبران کو تحریک کے کاموں میں ہر وقت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے حوصلہ بڑھانا ہے۔ معاون کمیٹی میں حامد حمید، عمران خواجہ، علی شہزاد، صہیب مان، مولانا محمد اسلم، تنویر احمد، محمدعامر او ر فہد مرزا شامل ہیں۔
٭ 16 جون 2019 ء بروز اتوارصدر جنرل کونسل ناصر مجید سروری قادری نے معاون کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں ممبران کمیٹی کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور ان کو خلوص دل سے کام کرنے کی تاکید کی۔
٭ شعبہ سوشل میڈیا ہیڈ انچارج ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری، نائب انچارجز اور ممبران کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں ممبران کو ’’بلاگز شیئرنگ‘‘کی پالیسی اور طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
٭ انچارج شعبہ لنگر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے شعبہ لنگر کے ممبران کا اجلاس طلب کیا جس میں تمام ممبران کو شعبہ کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا گیا نیز شعبہ کے کاموں کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
٭ 18 جون 2019ء بروز منگل شعبہ دعوت و تبلیغ کے انچارج محمد ارشد رمضان سروری قادری نے شعبہ کے ممبران کا اجلاس طلب کیا جس میں دعوت و تبلیغ کے کام کو مزید تیز کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ سابقہ ڈیوٹیوں پر نظر ثانی کے ساتھ تربیتی کلاسز کے شیڈول کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ کلاسز اب پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں منعقد ہوں گی۔
٭ کندل شریف، میانوالی میں تحریک دعوت فقر (رجسٹرڈ) لاہورپاکستان کی جانب سے محمد ارشد رمضان سروری قادری کی نگرانی میں اور فاروق ضیاء سروری قادری کی معاونت میں دعوت و تبلیغ کا کام شروع کیا گیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے میانوالی کے مختلف علاقوں میں عوام کو ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی دعوت دی گئی اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کئے گئے۔
ْ٭ 19 جون 2019 بروز بدھ سلطان العاشقین ہاؤس میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، انتظامیہ کمیٹی اور ممبران سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کا اجلاس ہوا جس میں تینوں ٹی وی چینلز کی تعارفی ویڈیوز فائنل کی گئیں اور تحریک دعوتِ فقر کے متفرق امور پر گفتگو ہوئی۔
٭ شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران نے ہنجروال لاہورمیں ساتھیوں کو اسم اللہ ذات کی دعوت دی اور رسالے بھی تقسیم کیے۔
٭ 20 جون 2019ء بروز جمعرات سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے شعبہ دعوت و تبلیغ کی تین جماعتیں لاہور کے مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ کے لیے گئیں۔
٭ 20 جون 2019ء بروز جمعرات شعبہ دعوت و تبلیغ کے انچارج محمد ارشد رمضان سروری قادری میانوالی سے دعوت و تبلیغ کی ذمہ داری نبھا کرواپس مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور پہنچ گئے۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کے زیر اہتمام مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تربیتی کلاسز جاری ہیں۔ اس کے علاوہ درس کا اہتمام بھی کیا جا تا ہے۔
٭ 23 جون 2019 بروز اتوار جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جنرل کونسل کے صدر ناصر مجید سروری قادری نے کی۔ اس موقع پر انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر بھی موجود تھی۔ اجلاس کے ایجنڈا میں عید الاضحی اور یومِ ولادت سلطان العاشقین کی محافل کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران جنرل کونسل نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ 
٭ اجلاس سے ایک دن قبل 22 جون 2019 ء بروز ہفتہ صدر جنرل کونسل نے ممبران جنرل کو نسل کے لئے سوشل میڈیا انچارج کی معاونت سے ممبران جنرل کونسل کے لئے بلاگ شیئرنگ کی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا۔
٭ 24 جون بروز سوموار توقیر احمد سروری قادری کو شعبہ سوشل میڈیا میں ’’ٹریننگ انچارج‘‘ مقرر کیا گیا۔ اس شعبہ میں نئے شامل ہونے والے ممبران کی ٹریننگ ان کی ذمہ داری ہو گی۔
٭ 25 جون بروز منگل علی رضا سروری قادری کی نگرانی میں ویب سائٹ ونگ میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو ویب سائٹس بنانے کی ٹریننگ دی گئی۔ 
٭ یکم جولائی 2019ء بروز سوموار انتظامیہ کمیٹی کا مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں خانقاہ نشینوں کے ساتھ ایک اجلاس ہوئی۔ اجلاس میں درج ذیل امور پر بحث کی گئی۔
1) خانقاہ نشینوں نے اپنے مسائل، ضروریات اور تجاویز کو پیش کیا جن پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
2) منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے تمام ساتھیوں کو اپنی زندگیوں میں اتحاد اور نظم و ضبط پیدا کرنے کی تلقین کی۔
3) منتظم اعلیٰ نے خصوصی طور پر تربیت کے لیے آئے بچوں سے بھی فرداً فرداً گفتگو کی۔
4) خانقاہ نشینوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ خانقاہ میں فرسٹ ایڈ باکس ”First Aid Box” ہر وقت موجود ہوگا۔ خانقاہ نشین اپنی صحت سے متعلق خانقاہ میں موجود ڈاکٹر حضرات سے کسی بھی وقت مشورہ کر سکیں گے۔
5) خانقاہ میں ہر وقت تجاویز اور شکایت باکس موجود ہوگا۔ کوئی بھی ساتھی کبھی بھی اپنی بات انتظامیہ کمیٹی سے کر سکے گا۔
٭ 2 جولائی 2019ء بروز منگل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِ صدارت مرکزی خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں انتظامیہ کمیٹی، ممبران مجلس ِشوریٰ، خانقاہ نشین اور دیگر اہم ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین کو ہدایت کی کہ منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری کی نگرانی اور مشاورت سے نئی خانقاہ کی تعمیر و ترقی کے لئے سب متحد ہو کر کام کریں۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری تاحیات خانقاہ کے نگران ہوں گے۔
٭ 7 جولائی 2019 ء بروز اتوار مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں مجلس ِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا ’’نئی خانقاہ کی تعمیر و ترقی‘‘ تھا۔ منتظم ِاعلیٰ نے نئی خانقاہ کی زمین سے متعلق شرکاء اجلاس کو تفصیلاً آگاہ کیا اور تمام جماعت کو متحد ہو کر اس عظیم مقصد میں شامل ہونے کی تلقین کی۔
٭ انتظامیہ کمیٹی نے علاقائی دفاتر تحریک دعوتِ فقر کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی۔ منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی جماعتوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔ نیز نئی خانقاہ کے لئے بھی علاقائی جماعتوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔
٭ انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر نے نئی خانقاہ کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔
٭ 8 جولائی 2019ء بروز سوموار شعبہ ویب پروموشن انچارج معاون کمیٹی ناصر مجید سروری قادری نے ممبران کے ساتھ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مستقبل کے لائحہ عمل اور نئے ممبران کی تقرری پر گفتگو ہوئی۔
٭ 10 جولائی 2019ء بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے تحریک دعوت ِفقر ہارون آباد نے بعد از نماز جمعہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ ساتھیوں کو اسم اللہ ذات اور مرشد اکمل اکمل کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور دعوتِ فقر دی۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

79 تبصرے “News Tehreek Dawat e Faqr | تحریکی خبریں

  1. اللہ پاک تحریک دعوت فقر کو دن دگنی رات چگنی کامیابی عطا فرمائے۔

  2. سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے تحریک دعوتِ فقر دن رات لوگوں کو اللہ پاک کی ذات کی طرف بلانے کی جدوجہد میں مصروف ہے.
    https://sultan-bahoo.tv

  3. *****Masha Allah*****
    No doubt by following the Honourable Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman, the present Sheikh Kamil Noor-ur-huda of Silsila Sarwari Qadari and the founder of Tehreek Dawat-e-Faqr to achive the goal (Deedar-e-Elahi: vision of Allah and permanent presence in the Majlis-e-Muhammadi S A W W).
    Tehreek Dawat-e-Faqr Zindabad till the end day.

  4. اللہ پاک تحریک دعوت فقر کو اور ترقی اور بلندی عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں