تحریک دعوتِ فقر نیوز | Tehreek Dawat e Faqr News September 2019

Spread the love

تحریک دعوتِ فقر نیوز۔ستمبر 2019

شعبہ ویب سائٹ پروموشن ونگ ہفتہ وار اجلاس کا سلسلہ جاری ،نئی منصوبہ بندی ترتیب دے دی گئی۔

تمام ممبران ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں،نگرانِ اعلیٰ ویب سائٹ پروموشن ونگ محمد عبداللہ اقبال کا اجلاس سے خطاب

لاہور (نیوز رپورٹر) 19اگست 2019 کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ولادت باسعادت کی پُرنور محفل کے بعد نگرانِ اعلیٰ ویب سائٹ پروموشن ونگ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری کی نگرانی میں شعبہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے تمام ممبران کی حوصلہ افزائی کی اور مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں ہفتہ وار اجلاس کا سلسلہ شروع کرنا ہو گا تاکہ مختلف امور اور شعبہ کو درپیش مسائل پر نہ صرف تفصیلاً گفتگو کی جاسکے بلکہ ان مسائل کو بھی بہتر طریقے سے حل بھی کیا جا سکے۔
شعبہ ویب سائٹ پروموشن ونگ کا ایک اور اجلاس 24 اگست 2019 کو محمد عبداللہ اقبال سروری قادری کی صدارت میں خانقاہ سروری قادری میں منعقد کیا گیا جس میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر بھی موجود تھی۔ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے اچھی کارکردگی دکھانے والے اور خلوصِ دل سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے طالبانِ مولیٰ کی بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے نہ صرف خصوصی ملاقات کروائی جائے گی بلکہ بذریعہ موبائل فون بات بھی کروائی جائے گی تاکہ طالب اپنے مرشد کی صحبت سے اور گفتگوسے فیض یاب ہو سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے تمام ممبران کو لگن اور محنت سے کام کرنے کی تاکید کی۔
یکم ستمبر 2019 کو مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں ویب سائٹ پروموشن ونگ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلا س میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ  تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق مستقبل کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور حاضرین ِ اجلاس کو نئی منصوبہ بندی اور اسکے فوائد سے آگاہ بھی کیا گیا۔

اسم ِ اعظم کی دعوت ہر فرد کو دینی ہے،فقر کا پیغام گھر گھر پھیلانا ہے شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر نے تبلیغی دوروں کاآغاز کردیا

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ نے راہِ فقر کاپیغام ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں تبلیغی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
نگرانِ اعلیٰ شعبہ دعوت و تبلیغ محمد ارشد رمضان سروری قادری نے دو وفود ترتیب دیئے ہیں۔ایک وفد کی نگرانی خود محمد ارشد رمضان سروری قادری کر رہے ہیں اور اس وفد میں محمد ارشد رمضان کے ساتھ محمد رضوان اور علی حیدر بھی شامل ہیں۔ یہ وفد بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانب سے فقر کا پیغام پھیلانے میں مصروف ہے۔ بچیانہ منڈی سے محمد قدیر اقبال سروری قادری اور محمد یعقوب سروری قادری بھی وفد میں شامل ہوئے۔
دوسرا وفد مولانا محمد اسلم سروری قادری اور محمد ظہیر اقبال سروری قادری پر مشتمل ہے۔ یہ وفد شاہ پور صدر ضلع سرگودھا، احمدال تحصیل پنڈی گھیب اور کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں اسم ِ اعظم کی دعوت دے کر واپس خانقاہ سروری قادری پہنچ چکا ہے۔

نگرانِ اعلیٰ شعبہ دعوت و تبلیغ کی زیرِ نگرانی بچیانہ منڈی میں دعوت و تبلیغ کا کام زور و شور سے جاری

بچیانہ منڈی (نیوز رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کی زیرِ نگرانی تبلیغی دوروں کا آغاز ہو چکا ہے۔ 26 اگست 2019 کو نگرانِ اعلیٰ شعبہ دعوت و تبلیغ محمد ارشد رمضان سروری قادری شعبہ کے دیگر ممبران محمد رضوان سروری قادری اور علی حیدر سروری قادری کے ساتھ چک 8 بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد پہنچے۔اسی دن یٰسین عنایت سروری قادری کے گھر ساتھیوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔سب حاضرین کو نہ صرف خانقاہ سروری قادری آنے کی دعوت دی گئی بلکہ تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات اور تحریکی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 27 اگست 2019کو مرضی پورہ بچیانہ منڈی میں محمد رفیق سروری قادری کے گھر محمد ارشد رمضان سروری قادری نے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مریدین اور عقیدتمندوں کو فقر میں مالی و بدنی مجاہدے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور انہیں خانقاہ سروری قادری لاہور میں تربیت کے لیے آنے کی دعوت دی۔
28اگست2019کو انور کے محل بچیانہ منڈی میں تحریکی ممبران کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ممبران کو باقاعدگی سے ہر ہفتہ یا کم از کم ہر ماہ خانقاہ سروری قادری آنے کی دعوت دی گئی اور ذکر و تصور اسم اللہ ذات باقاعدگی سے پڑھنے کی تاکید کی گئی۔ حاضرین ِاجلاس میں شعبہ دعوت و تبلیغ نے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
28اگست 2019 کو علاقائی دفتر تحریک دعوتِ فقر  بچیانہ منڈی میں محمد ارشد رمضان سروری  قادری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے عہدیداران اور دیگر حاضرین ِاجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھیوں کی ذمہ داری ہے کہ جماعت کو منظم کیا جائے اور تحریکی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تحصیل جڑانوالہ میں ایک  نئے علاقائی دفتر کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کے متعلق گفتگو ہوئی تاکہ تحریک دعوتِ فقر  کے مقاصد کو آگے بڑھایا جاسکے۔
30اگست 2019کو تحصیل جڑانوالہ میں نمازِ جمعہ کے بعد سرپرستِ تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی محمد قدیر اقبال سروری قادری کی نگرانی میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا اسٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر محمد یعقوب سروری قادری اور محمد اشفاق سروری قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سٹال پر آنے والے لوگوں میں اسم اللہ ذات کی دعوت کے لیے پمفلٹ اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور تقسیم کیے گئے۔

شعبہ دعوت و تبلیغ کا دوسرا وفد مولانا محمد اسلم سروری قادری کی نگرانی میں شاہ پور صدر ضلع سرگودھا، احمدال اور کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں تحریک دعوتِ فقر کا پیغام لئے دعوت وتبلیغ میں مصروف رہا

سرگودھا (نیوز رپورٹر) شعبہ دعوت و تبلیغ کے زیر اہتمام شاہ پور صدر ضلع سرگودھا میں فقر کی دعوت کا کام جاری رہا۔ 28 اگست 2019 کو مولانا محمد اسلم سروری قادری نے بعد از نمازِ فجر جامع مسجد نور میں ذکر و تصور اسم اللہ ذات پر جامع بیان دیا اور نمازیوں میں تحریک دعوتِ فقر کے دعوت نامے تقسیم کئے۔ اس کے بعد حاجی گلزار سروری قادری کے گھر مختصر سی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح سے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ محفل میں ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی اہمیت، شانِ مرشد کامل اکمل، مجاہدہ کی اہمیت اور صحبت ِ مرشد سے مستفید ہونے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے نمازِ مغرب کے بعد جامع مسجد ابوبکر صدیقؓ میں بھی بیان کیا۔
اٹک (نیوز رپورٹر) 30 اور 31 اگست 2019 مولانا محمد اسلم سروری قادری اور محمد ظہیر سروری قادری نے احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں دن بھر وقفے وقفے سے عقیدتمندوں اور مریدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جن کے ساتھ ذکر و تصور اسم اللہ ذات، مرشد کامل اکمل، تزکیہ نفس اور مقصد ِحیات کے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی۔ اس کے علاوہ علاقائی عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جو تقریباً 4 گھنٹے جاری رہا۔
5 ستمبر 2019 کو مبشر الحسن سروری قادری اور کامران مقصود سروری قادری کے گھر گرد و نواح سے آئے حاضرین کے ساتھ نشست کا اہتمام  کیا گیا اور خانقاہ سروری قادری میں فقیر ِ کامل  سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب  الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے فیض حاصل کرنے کی دعوت دی گئی۔
6 ستمبر 2019 کو کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں جامع مسجد کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔ تمام نمازیوں نے نماز کے بعد سٹال پر حاضر ہو کر کتب ملاحظہ کیں اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی منفرد کتب کو بہت سراہا۔

یکم محرم الحرام خانقاہ سروری قادری میں محفل بسلسلہ یومِ شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ کا انعقاد مریدین اور عقیدتمندوں کی بھرپور شرکت

لاہور (پریس ریلیز) یکم محرم الحرام 1441ہجری بمطابق 1 ستمبر 2019 بروز اتوار بانی و سرپرستِ اعلیٰ  تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر سرپرستی خانقاہ سروری قادری لاہور میں محفل بسلسلہ یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا انعقاد ہوا۔
نقابت کے فرائض منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے ادا کئے۔ تلاوت ِکلام پاک کی سعادت حافظ یوسف سروری قادری نے حاصل کی۔ محمد رمضان باھو نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے راہِ فقر کے سالکوں کے لئے ’’حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ کی صفت ِخاص محاسبہ نفس  اور عدل‘‘ پر دلکش بیان دیا۔
محمد ضیغم سروری قادری نے ختم شریف پڑھا اور حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے دور دراز سے آئے مریدین سے ملاقات بھی فرمائی۔ مریدین اور عقیدتمندوں نے آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت میں روحانی سکون حاصل کیا اور آپ مدظلہ الاقدس سے ملاقات کر کے اپنے قلوب منور کئے۔ حاضرین کے لئے لنگر کا بھی وسیع اہتمام تھا۔

تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی عوام الناس میں اسم ِاللہ ذات کا پیغام پھیلانے میں اپنا کردار اداکررہی ہے

بچیانہ منڈی (نیوز رپورٹر) سرپرستِ تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی محمد قدیر اقبال سروری قادری کی نگرانی میں تحصیل جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ میں کام جاری ہے۔
3ستمبر2019بروز منگل ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مریدین کو ذکروتصور اسم اللہ ذات کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور خانقاہ سروری قادری لاہور میں آنے کی دعوت دی گئی۔ تمام طالبانِ مولیٰ کو راہِ فقر میں جانی ومالی مجاہدے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
378گ ب حماندکے چک بچیانہ منڈی میں محمد غلام دستگیر سروری قادری کے گھر میں اجلاس ہوا جس میں حاضرین کو بانی و سرپرستِ اعلیٰ  تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے فیض یاب ہونے کی تلقین کی گئی۔
5ستمبر 2019 بروز جمعرات مہرپورضلع ننکانہ میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے محمد معشوق سروری قادری کے گھر میں گردو نواح سے حاضر ہونے والے عقیدتمندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اسم اللہ ذات، مرشد کامل اکمل اور فقر میں مجاہدے کی اہمیت پر گفتگو فرمائی۔
6ستمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک صبح7بجے سید والا شہر میں تحریک دعوتِ فقر کے وفد نے مریدین اور عقیدتمندوں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا۔ ملاقات میں سید والا شہر میں ایک نیا تحریکی دفتر بنانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا ونگ میں فیس بک کے لیے نئے نگران حضرات کی تقرری اور نئے انداز میں کام کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی

لاہور ( نیوز رپورٹر) یکم ستمبر 2019 کو نگرانِ اعلیٰ سوشل میڈیا ونگ ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ بانی و سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق شعبہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر محمد توقیر سروری قادری اور محمد بلال ظفر سروری قادری کو فیس بک نائب نگران مقرر کیا گیا۔ شعبہ کی کارکردگی کو منظم اور مزید بہتر بنانے کے لئے نئی منصوبہ بندی بھی ترتیب دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام میں واقعہ کربلا کے بارے میں سوشل میڈیا پر کامیاب مہم چلائی گئی جس میں واقعہ کربلا کے متعلق مختلف سلائیڈز اور پوسٹ بنا کر تمام سوشل میڈیا فورمز پر شیئر کی گئیں تاکہ عوام الناس کو واقعہ کربلا کی اصل حقیقت اور مقصد سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا ونگ نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر بھی خوبصورت اور دیدہ زیب سلائیڈز بنا کر وطن ِ عزیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صدارت میں ویب سائٹ ڈویلپمنٹ ونگ کے اجلاس کا انعقاد

لاہور (نیوز رپورٹر) 2 ستمبر 2019 بروز سوموار سلطان العاشقین ہاؤس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صدارت میں ویب سائٹ ڈویلپمنٹ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا۔ منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری صاحب بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے حاضرین ِاجلاس کو تحریک دعوتِ فقر کی تمام ویب سائٹس کو مزید بہتر انداز میں چلانے اور عوام الناس کے لئے آسان بنانے کی ہدایات جاری فرمائیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے نگران ویب سائٹ ڈویلپمنٹ ونگ محمد وقاص سروری قادری کو اس سلسلے میں مفید مشوروں سے بھی مستفید فرمایا۔

شعبہ اطلاعات و نشریات کے پہلے اجلاس کا انعقاد ,شعبہ میں نئے ممبران کی تقرریاں بھی عمل میں آئیں

لاہور (نیوز رپورٹر) بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق شعبہ اطلاعات و نشریات میں احسن اعلی سروری قادری، وقار احمد سروری قادری اور ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری کو بطور ممبر شامل کیا گیا۔ یہ ممبران تحریک دعوتِ فقر کی خبروں کو بروقت تحریر کر کے ترجمان تحریک دعوتِ فقر کو جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ اسی سلسلے میں 3 ستمبر 2019 بروز منگل خانقاہ سروری قادری میں نگران شعبہ اطلاعات و نشریات‘ ترجمان تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری کی صدارت میں شعبہ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں خبروں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے اور تحریک دعوتِ فقر کے نیوز رپورٹرز کی تربیت کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ ممبران کی قیمتی آراء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحریک دعوتِ فقر کو ایک نئے عزم اور ولولے سے لے کر آگے بڑھیں گے: تحریک دعوتِ فقر اٹک کا عزم

اٹک (علاقائی رپورٹر) 8 ستمبر 2019ء بروز اتوار بعد از نمازِ مغرب سرپرست تحریک  دعوتِ فقر اٹک محمد سعید سروری قادری کی صدارت میں دفتر تحریک دعوتِ فقر اٹک میں اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت کلامِ پاک کی سعادت محمد کامران مقصود سروری قادری نے حاصل کی۔ اجلاس میں علاقائی دفتر کی تزئین و آرائش اور نئے جوش و ولولے سے بانی و سرپرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا فقر کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے حاضرین ِ اجلاس نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر دفتر تحریک دعوتِ فقر اٹک میں بھی محفل بسلسلہ یادِ حسینؓ منعقد کرنے کا عزم کیا گیا۔

خانقاہ سروری قادری میں ’’عشق، تسلیم و رضا اور امام عالی مقامؓ ‘‘کے موضوع پر ایک جامع بیان۔
 محمد فاروق ضیا سروری قادری کا ایک جامع بیان اور سامعین کی پذیرائی

لاہور (نیوز رپورٹر) یومِ عاشورہ کے موقع پر خانقاہ سروری قادری لاہور میں ممبر شعبہ دعوت و تبلیغ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے 9 ستمبر 2019ء بعد از نمازِ عشاء ’’عشق، تسلیم و رضا اور امام عالی مقامؓ‘‘ کے موضوع پر خوبصورت اور جامع بیان دیا جس میں انہوں نے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کی شان کو بہترین انداز میں بیان کیا۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے اپنے بیان میں بتایا کہ اہل ِ بیت رضی اللہ عنہم کی مبارک ہستیاں اور ان کی سیرت طالبانِ مولیٰ کے لیے مشعل ِ راہ ہے۔ ہمیں بھی ان کے نقش ِ قدم پر چلنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

مسجد و خانقاہ کی تعمیر کے متعلق مشاورت۔ انتظامیہ کمیٹی ماہرین ِتعمیرات کے ساتھ سرگرم،تعمیر مسجد و خانقاہ سلسلہ سروری قادری کی جلد تعمیر کا عزم‘ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر۔مریدین و عقیدتمندوں سے بھرپور تعاون کی اپیل

لاہور (نیوز رپورٹر) 9 ستمبر 2019ء مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئی مسجد و خانقاہ کی تعمیر کے لیے ماہرین ِ تعمیرات سے تجاویز لی گئیں۔ اجلاس میں مسجد و خانقاہ کے محل وقوع، نقشہ جات اور مختلف خاکے بنانے سے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔ معمار اور انتظامیہ کمیٹی نے درست پیمائش اور زاویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے کے لیے مسجد و خانقاہ کے لیے خریدی گئی زمین کا بھی دورہ کیا۔ منتظم ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ جلد ہی مسجد و خانقاہ کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔ جماعت مل کر اس عظیم مقصد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ 

محفل بسلسلہ ذکر ِ حسین رضی اللہ عنہٗ

لاہور (نیوز رپورٹر، وقار احمد) تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) ہر سال یومِ عاشور ہ۱۰ محرم الحرام کو سیّدالشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ اور ان کے وفاداروجانثارساتھیوں کی میدانِ کربلا میں شہادتِ عظیم کی یاد میں مرکزی خانقاہ سروری قادری 4-5/Aایکسٹینشن ایجوکیشن ٹائون وحدت روڈ لاہور میں محفل ذکرِحسینؓ کا انعقاد کرتی ہے۔ اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے رواں سال بھی مرکزی خانقاہ سروری قادری لاہور میں 10ستمبر 2019 بمطابق ۱۰ محرم الحرام ۱۴۴۱ھ بروز منگل ایک پُر نورمحفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر نورمحفل کی  صدارت تحریک دعوتِ فقر کے بانی و سرپرست ِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن  مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔
تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی نے محفل ذکر ِحسین رضی اللہ عنہٗ کا وقت نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد مقرر کیا تھا۔ اہل عشق حضرات ملک کے طول و عرض سے جوق در جوق مرکزی خانقاہ سروری قادری میں صبح صادق سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے اور ساتھیوں کی آمد کا سلسلہ محفل کے دوران بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب سروری قادری صاحب بھی وقت ِ مقررہ سے قبل خانقاہ میں تشریف فرما ہو چکے تھے۔ بانی و سر پرست ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلطان العاشقین ہاؤس میں خواتین مریدین سے ملاقات کے بعد محفل کی صدارت کے لئے مرکزی خانقاہ کی طرف روانہ ہوئے۔ خانقاہ میں موجود مریدین اپنے ہادی و مرشدکے چہرہ ٔ انور کے دیدار کے منتظر قطار در قطار پلکیں بچھائے کھڑے تھے۔ جونہی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خانقاہ تشریف فرما ہوئے، عشاق کے چہرے خوشی سے کھِل اٹھے۔ ایسی صورت جو مظہر ِ ذاتِ ربّانی ہو اور جس پر لِلّٰہ کے جلوے ملیں تو دیکھنے والے کیونکر ایک جھلک پر فریفتہ نہ ہوں۔ سبحان اللہ! آپ مدظلہ الاقدس کے چہرۂ مبارک سے نور کے فوارے پھوٹ رہے تھے اور طالبانِ مولیٰ بلا اختیار سلطان العاشقین زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ خانقاہ میں داخل ہوتے ہی صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کے بعد منتظم ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھرسروری قادری صاحب نے آگے بڑھ کر سلطان العاشقین کے دست ِ اقدس پر بوسہ لیکر استقبال کیا۔ ان کے ساتھ ہی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے خلیفہ ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری بھی مرشد کریم کے استقبال کے لئے ادب سے ہاتھ باندھے کھڑے تھے اور انہوں نے بھی انتہائی ادب و تکریم سے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔ 

نمازِ ظہر کی ادائیگی کے لئے صف بندی کی گئی اورمولانا محمد اسلم سروری قادری نے امامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے مسند ِ صدارت سنبھالی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے سب سے پہلے دور دراز علاقہ جات سے آئے ہوئے مریدین اور عقیدتمندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور ان سے انکی علاقائی سرگرمیوں کے متعلق مختصر گفتگو فرمائی۔

جناب ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری صاحب نے نقیب ِ محفل کے فرائض سنبھالے اور مسند ِ صدارت پر فائز اپنے ہادی و مرشد سے محفل کے آغاز کی اجازت طلب کرتے ہوئے تلاوتِ قرآن مجید سے محفل کے باقاعدہ آغاز کے لئے مولانا محمد اسلم سروری قادری کو سٹیج پر بلایا۔ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 153سے 157تلاوت فرمائی اور حاضرین ِ محفل کو ان آیات کا اردو ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا:
ـ’’اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعے (مجھ سے) مدد چاہا کرو، یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مت کہا کرو کہ یہ مردہ ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تمہیں (ان کی زندگی کا) شعور نہیں۔ اور ہم ضرور بالضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اورکچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے، اور (اے حبیبؐ!) آپؐ ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں جن پر کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں: بے شک ہم بھی اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے ربّ کی طرف سے پے در پے نوازشیں اور رحمت ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘
مولانا محمد اسلم سروری قادری نے بے حدذوق و شوق اور خوبصورتی سے یہ آیات تلاوت فرمائیں اور حاضرین ِ محفل کے قلوب کو نورِ ایمانی سے سرشار فرمایا۔ قارئین کرام! جب مظہرذاتِ ربّانی ہستی کے رُوبرو اللہ ربّ العزت کا پاک کلام سنا جائے تو ایک ایک حرف روح کی گہرائیوں میں سرایت کر جاتا ہے اور روح عجب اطمینان و سکون محسوس کرتی ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بے شک یہ انسانِ کامل، فقیر ِ کامل اور امام الوقت کی صحبت ہی کی بدولت ہے ۔
تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت ِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا ہدیہ پیش کرنے کے لئے رمضان باھو کو سٹیج پر دعوت دی گئی۔
 رمضان باھو نے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز میں
یا نبیؐ نظر ِ کرم فرمانا اے حسنینؓ کے ناناؐ
پڑھ کر ایک سماں باندھ دیا۔ حاضرین ِ محفل جھوم جھوم کر نعت خواں کو داد دیتے رہے اور نعت خواں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
نعت ِرسول مقبول ؐ کے بعد ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری صاحب نے امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے محسن رضا سلطانی کو سٹیج پر بلایا۔ محسن رضا سلطانی نے مندرجہ ذیل منقبت کو اس خوبصورت انداز میں حاضرین محفل کے سامنے پیش کیا کہ میدان ِ کربلا کا دل دہلا دینے والا واقعہ نظروں کے سامنے گردش کرنے لگا:
آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر
گلشن ِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
منقبت کا ایک ایک جملہ کانوں میں رَس گھول رہا تھا، دِل پگھل رہے تھے اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ حاضرین نے محسن رضا سلطانی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ منقبت در شان امام حسین رضی اللہ عنہٗ کے بعد ایک مرتبہ پھر رمضان باھو کو سٹیج پر مدعو کیا گیا اور ابیاتِ باھُوؒ حاضرین کی سماعتوں کی نذر کر نے کی درخواست کی گئی ۔ رمضان باھو نے اپنی خوبصورت آواز میں شہادت امام حسینؓ سے متعلق حضرت سلطان باھُو کا پنجابی بیت اپنے منفرد انداز میں پڑھا:
عاشق سوئی حقیقی جیہڑا، قتل معشوق دے مَنّے ھُو
عشق نہ چھوڑے مُکھ نہ موڑے، توڑے سَے تلواراں کھَنّے ھُو
جِت وَل ویکھے راز ماہی دے، لگّے اُوسے بَنّھے ھُو
سچا عشق حسینؑ ابن ِ علی ؓ دا باھُوؒ، سر دِیوے راز نہ بھَنّے ھُو
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اس بیت کی بہت ہی سادہ فہم انداز میں شرح بیان فرمائی اور فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہٗ چند جملوں میں سمجھا دیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرمایا کہ بعض لوگ یہ نظریہ پیش کرتے ہیں کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ امامِ مظلوم تھے جو کہ سراسر غلط ہے ۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ صاحب ِ اختیار فقیر کامل اور صاحب ِ فقر تھے لیکن محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اپنا گھر بار، رشتہ دارحتیٰ کہ اپنی جان تک قربان کر دی لیکن باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹتے ہوئے دیکھے لیکن اللہ تعالیٰ کے حضورشکوہ و شکایت کا ایک لفظ بھی نہیں کہا اور استقامت سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹے رہے۔ صاحب ِ اختیار ہونے کے ناتے نہ تو اپنے پیاروں کے لئے کوئی آسانی کا سامان مہیا کیا اور نہ ہی اللہ تعالیٰ سے اس مصیبت کے دور ہو جانے کی کوئی دعا مانگی محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم کئے رکھا۔
جتنے سوال عشق نے آلِ رسولؐ سے کیے
اک کے بعد اک دیے سارے جواب ریت پر
راہِ فقر میں تسلیم و رضا کو بیان کرنے کے لئے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مولانا محمد اسلم سروری قادری سے فرمایا کہ وہ حاضرین محفل کو حضرت خواجہ غوث محمد گوالیاری ؒ کے واقعہ کے ذریعے سمجھائیں لہٰذا مولانا اسلم سروری قادری نے مختصراً مگر جامع انداز میں حضرت خواجہ غوث محمد گوالیاری ؒ کا واقعہ بیان فرمایا کہ جب انہوں نے اپنی نواسی کو مصیبت میں درد سے چلاتے ہوئے دیکھا تو اتنے اعلیٰ پائے کے بزرگ ہونے کے باوجود اُن کے لئے مقامِ تسلیم و رضا پر قائم رہنا ممکن نہ رہا۔ اُدھر میدان ِ کربلا میں تو ایک کے بعد ایک لخت ِ جگر آنکھوں کے سامنے یزیدملعون کی اذیت کی بھینٹ چڑھ رہا تھا لیکن امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کے ماتھے پر ایک شکن تک نہ آئی۔
جانِ بتولؓ کے سِوا کوئی نہیں کھِلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے عشق میں لُٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
آلِ نبیؐ کا کام تھا آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا عدیل ایسی کتاب ریت پر
اس مختصر سے بیان کے بعد مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ختم شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ ختم ِ پاک کے بعد شہدائے کربلا کی ارواحِ مقدسہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے جامع اور رقت آمیز انداز میں دعا فرمائی۔ محفل پاک میں شرکت کرنے والے تمام حاضرین اورمحفل پاک کے انتظامات میں جانی و مالی تعاون فرمانے والے ساتھیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ملک پاکستان کی سالمیت اور اندرونی و بیرونی خطرات سے حفاظت کے لئے بھی دعا کی گئی۔ دعا کے بعد آقائے دو جہان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور اہل ِ بیتؓ کے حضور درود و سلام کا ہدیہ و نذرانہ پیش کیا گیااور مولانا محمد اسلم سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔ درود و سلام کے بعد خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے دورِ حاضر کے امام، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ کے حقیقی و روحانی وارث، امامِ مبین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت کا شرف حاصل کیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے بیعت ہونے والے طالبانِ مولیٰ کے لئے دعائے خیر فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ان کو راہِ فقر میں استقامت نصیب فرمائے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات سے تشریف لائے ہوئے ساتھیوں نے بغیر بیعت کے ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات حاصل کیا۔ بیعت کے بعد مقامی مریدین اور عقیدتمندوں نے بھی فرداً فرداً سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات فرمائی۔تمام ساتھیوں سے ملاقات کر لینے کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس محفل سے روانہ ہوئے اور سلطان العاشقین ہائوس میں خواتین مریدین کی جانب سے سجائی گئی محفل بسلسلہ ذکر ِ حسینؓ کی زینت بنے۔ خواتین کی محفل میں بھی بہت سی طالبانِ مولیٰ نے بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر و تصور اسم ِ اللہ ذات کی نعمت حاصل کی اور سلطان العاشقین کی راہنمائی و زیر ِ سایہ فقر کے سفر کا آغاز کیا۔
خانقاہ سروری قادری میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ لنگر کی جانب سے تمام حاضرین ِ محفل کے لئے وسیع و عریض اور شاندار لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکائے محفل نے جی بھر کر لنگر تناول کیا اور دورانِ لنگر نعت خواں حضرات کی بہترین کارکردگی اور سلطان العاشقین کے دلفریب اندازِ گفتگو کا تذکرہ کرتے رہے۔
قارئین کرام! اس روحانی محفل کو تحریک دعوتِ فقر کے فیس بک پیج پر براہِ راست بھی نشر کیا گیا جسے دنیا بھر میں ہزاروں شائقین نے ملاحظہ کیا۔ اس پُر نور روحانی محفل کے خوبصورت مناظر تحریک دعوتِ فقر کے تینوں ٹی وی چینلز پر بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک، یو ٹیوب اور ڈیلی موشن پر بھی آپ ان روحانی مناظر سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ تحریک دعوتِ فقر کے ٹی وی چینلز کی تفصیلات ذیل میں شائع کی جارہی ہیں:
//sultan-ul-ashiqeen.tv
//sultan-bahoo.tv
//sultanulfaqr.tv
نوٹ: یہ خبریں شعبہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے تعاون سے شائع کی گئی ہیں۔ہمیں اپنی تجاویز اور آراء سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔
feedback@tehreekdawatefaqr.com
یا ہمیں درج ذیل پتہ پر تحریری طور پر ارسال کریں۔
’’شعبہ اطلاعات و نشریات تحریک دعوتِ فقر‘‘4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹائون وحدت روڈ ڈاکخانہ منصورہ لاہور۔

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں