News Feb 2019 | پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

Spread the love

news

پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں

تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) روئے زمین پر واحد اللہ کی جماعت ہے جو معرفتِ الٰہی اور حضورِ حق جیسے اعلیٰ ترین باطنی مراتب کی دعوت و تبلیغ کی علمبردار ہے اور گمراہی کے اس دور میں بھی مخلوقِ خدا کا تعلق خدا سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کا مرکزی دفتر، جو کہ سلطان الفقر ہاؤس 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں واقع ہے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے پیغام کو عام کرنے کے لیے دورِ جدید کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ہر کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
بانی و سر پرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے معرفتِ الٰہی کے اس پیغام کو عام کرنے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفاتر بھی قائم فرمائے ہیں جو کہ اپنے اپنے علاقہ میں بھرپور تگ و دو کر رہے ہیں اور ہر خاص و عام کو اپنے اپنے انداز، شوق اور لگن کے مطابق اللہ ربّ العزت کی پہچان اور معرفت کی طرف دعوت دے رہی ہیں۔ پاکستان بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں شائع کی جار ہی ہیں۔

تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد

18جنوری2019ء بروز جمعہ ناصر مجیدسروری قادری کے گھر پر دعوتِ فقر اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘ سے درس کا اہتمام کیا گیا ۔اہلِ علاقہ نے اُن کی اس کاوش کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کی محافل منعقد کرنے کا اصرار کیا۔ (رپورٹ: ناصر مجیدسروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر کالا گجراں جہلم 

* 08 فروری 2019ء جمعتہ المبارک کے موقعہ پر جامع مسجد کالا گجراں جہلم میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکی مطبوعہ کتب کابک سٹال لگایا گیا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی کتب ’حقیقتِ اسمِ اللہ ذات ‘ اور ’مرشد کامل اکمل ‘ خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ (رپورٹ: ظفراقبال سروری قادری)

ُتحریک دعوتِ فقر اوچ شریف

تحریک دعوتِ فقر اوچ شریف کی جانب سے محمد طارق سروری قادری کے گھر محفلِ ذکر و نعت اور درسِ شمس الفقرا کا اہتمام کیا گیا۔ محمد طارق سروری قادری اپنے علاقہ میں فقر کا پیغام عام کرنے کے لئے گاہے بگاہے ایسی محافل کا انعقاد کرتے ہیں اور مقامی افراد نہ صرف ان اقدام کو سراہتے ہیں بلکہ اپنی شرکت کے ذریعے انکی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔
* گردونواح سے اہلِ عقیدت افراد کی اللہ کی راہ کی طرف مزید راہنمائی کے لیے 21 جنوری 2019ء بروز سوموار ایک مرتبہ پھر محمد طارق سروری قادری کے گھر پر درس و تدریس کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
* 28 جنوری 2019 بروز سوموار بھائی طارق محمود سروری قاردی کے گھر پر حق کے متلاشی اہلِ محبت افراد کے لیے محفلِ ذکر و نعت اور شمس الفقرا سے درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ 
(رپورٹ: شہزاد عباد سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات

* 18 جنوری 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر بھروٹ کی جانب سے گاؤں مہے کلاں میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔ سٹال کا مقصد گرد و نواح کے عوام الناس کو اسلام کی حقیقی روح ’فقر‘ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ فقر بنی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا ورثہ ہے جس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’فقر میرا فخر ہے اورفقر مجھ سے ہے۔‘‘
سٹال پرسلطان الفقر پبلیکیشنز کی شائع کردہ حضرت سخی سلطان باھُوؒ کی کتب کے انگریزی اور اردو تراجم اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصانیف اور ان کے انگریزی ترجمے رکھے گئے تھے۔ 
* یکم فروری 2019ء جمعہ کمبھی گاؤں کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے موقعہ پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا گیا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد کثیر تعداد میں لوگوں نے سٹال پر رکھی گئی کتب کی خریداری کی اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی درخواست کی۔ 
* 8 فروری 2019ء بروز جمعہ جامع مسجد جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا گیا جسے لوگوں نے بہت سراہا۔ (رپورٹ: یاسر عمران سروری قادری)

تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ فیصل آباد

* 11 جنوری 2019ء بروز جمعہ محمد فاروق سروری قادری کے گھر بھائی محمد فیاض سروری قادری نے مرشد کامل اکمل اور ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی اہمیت پر درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیے اور عوام الناس کو راہِ فقر پر چل کر دین و دنیا کی کامیابیاں سمیٹنے کی دعوت دی۔
* 18 جنوری 2019ء جمعتہ المبارک کے موقع پر غلام شبیر سروری قادری کے گھر پر محفل درس و تدریس کا اہتمام کیا گیا جسے مقامی افراد نے خوب سراہا۔
* یکم فروری 2019ء بروز جمعہ جامع مسجد گلزارِ مدینہ انورکے محل میں درس و تدریس کی محفل منعقد کی گئی۔
تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔ (رپورٹ: محمد فیاض سروری قادری)

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں